1
۔داؤد کی فتُوحات اَور اِس کے بعد ایسا ہُوا۔ کہ داؤد نے فِلستیوں کو مارا۔ اَور اُنہیں مغلُوب کِیا۔ اَور داؤد نے جات اَور اُس کے دیہات فِلستیوں کے ہاتھ سے لے لئے۔
2
۔ اَور اُس نے موآبیوں کو مارا۔ اَور اُنہیں زمین پر لِٹا کر رسّی سے ناپا اَور اُس نے دورَسّیوں سے ناپا ایک سے قتل کِئے جانے کے لئے اَور ایک سے زِندہ رکھنے کے لئے۔ اَور مُوآبی داؤد کے خراج گُزار خادِم بنے۔
3
۔ اَور داؤد نے ضوباہ کے بادشاہ ہد دعزربِن رحوب کو بھی شِکسَت دی۔ جس وقت کہ وہ دریائے فرات پراپنی حُکومت بحال کرنے گیا۔
4
۔ اَور داؤد نے اُس کے ایک ہزار سات سَو سَوار اَور بیس ہزار پِیادے پکڑلِئے۔ اَور تمام رتھوں کے گھوڑوں کی کھونچیں کاٹِیں۔ اَور صِرف سَو رتھوں کے لئے اِن میں سے بچائے۔
5
۔ تب دَمشِق کے اَرامی ضوباہ کے بادشاہ ہدد عزر کی مدد کو آئے۔ تو داؤد نے اَرامیوں کے بائیس ہزار آدمی قتل کِئے۔
6
۔ اَور داؤد نے اَرام دَمشِق میں ناظم مُقرر کِئے تو اَرامی بھی داؤد کے خراج گُزار خادِم بنے۔ اَور جہاں کہیں داؤد گیا خُداوند نے اُس کی حِفاظت کی۔
7
۔ داؤد نے ہدد عزر کے نوکروں کی سونے کی ڈھالیں چِھین لِیں اَور اُنہیں یرُوشلیم میں لایا۔
8
۔ اَور داؤد بادشاہ نے ہدد عزر کے شہروں بطاہ اَور بیروتی سے بُہت سا پِیتل لِیا۔
9
۔ اَور حمات کے بادشاہ توغی نے سُنا۔ کہ داؤد نے ہدد عزر کے سارے لشکر کو مارا۔
10
۔ تب توغی نے اپنے بیٹے یورام کو داؤد بادشاہ کے پاس بھیجا کہ اُس سے سلام کہے۔ اَور مُبارَک باد دے۔ کہ اُس نے ہدد عزر سے جنگ کی اَور اُسے شِکسَت دِی۔ اِس لئے کہ ہد دعزر توغی کے ساتھ لڑائیاں کِیا کرتا تھا۔ اَور یورام چاندی اَور سونے اَور پِیتل کے برتن اپنے ساتھ لایا۔
11
۔ اَور داؤد بادشاہ نے اُنہیں بھی خُداوند کے لئے مخصُوص کِیا۔ اُن کے ساتھ چاندی اَور سونے کے جو اُس نے مغلُوب شُدہ قوموں سے لے کر مخصُوص کِیے تھے ۔
12
۔ یعنی اِدومیوں اَور موآبیوں اَور بنی عمّون اَور فِلستیوں اَور عمالِیقیوں اَور ضوباہ کے بادشاہ ہدد عزر بِن رحوب کی لُوٹ میں سے
13
۔ اَور داؤد نے بڑا نام حاصِل کِیا۔ جب وہ نمک ساروں کی وادی میں اِدومیوں کے اَٹھارہ ہزار آدمی قتل کرکے واپس آیا۔
14
۔ اَور اُس نے اِدوم میں ناظم مُقرر کئے۔ اَور سارے اِدوم میں چوکِیاں قائم کیں۔ اَور سب اِدومی داؤد کے خادِم ہُوئے۔ اَور داؤد جہاں کہیں گیا خُداوند نے اُس کی حِفاظت کی۔
15
۔ اَور داؤد نے تمام اِسرائیل پر سَلطنَت کی۔ اَور داؤد اپنی سب رعِیّت سے اِنصاف اَور عدالت کرتا تھا۔
16
۔ اَور یوآب بِن ضرویاہ لشکر کا سردار تھا۔ اَوریہوسفط بِن اخیلودمُورّخ تھا۔
17
۔ اَور صدوق بِن اخیطوب اَور اَبی یاتربِن اَخیمَلک کاہِن تھے اَور شرایاہ مُنشی تھا۔
18
۔ اَور بنایاہ بِن یہویدع کریتیوں اَور فلیتیوں پر مامُور تھا۔ اَور داؤد کے بیٹے کاہن تھے ۔