باب

1 محاصرہِ یروشلیم کی علامت اَور تُو اَے ابنِ بشر! ایک پَٹڑی لے اَور اُسے اپنے سامنے رکھّ۔اَور اُس پر یرُوشلیِؔم شہر کا نقشہ کھینچ۔ 2 اِور اُس کا مُحاصرہ کر اِور کے مُقابِل قِلعہ بنا اَور اُس کے سامنے دَمدَمہ باندھ۔اَور اُس کے گِرد ڈیرا لگا۔اِور اُس کے اردگِرد منجنیق قائم کر۔ 3 پھر تُو لوہے کا ایک تَوا لے اَور اُسے اپنے اَور شہر کے درمیان لوہے کی دِیوار بنا۔ اَور تُو اپنا مُنہ اُس کے مُقابِل کر تووہ زیر مُحاصرہ ہو گا۔اَور تُو اُس کا مُحاصرہ کرے گا۔یہ اِسرؔائیل کے گھرانے کے لئے ایک نِشان ہے۔ 4 اَور تُو اپنی بائیں کروٹ پر لیٹ رہ۔ اَور اِسرؔائیل کے گھرنے کی بَدی اُس پر رکھّ۔جِتنے دِن تک تُو لیٹا رہے گا تُو اُن کی بَدی کی سزا اُٹھائے گا۔ 5 کیونکہ مَیں نے اُن کی بَدی کے برسوں کے شُمار کو تیرے لئے دِنوں شُمار یعنی تین سَو نوّے دِن کِیا۔اَور تُو اُن میں اِسرؔائیل کے گھرانے کی بَدی کی سزا اُٹھائے گا۔ 6 اَور اُن کے تمام ہونے کے بعد پِھر تُوپنی دہنی کروٹ پر لیٹ۔اَور تُو یہُوؔداہ کے گھرانے کی بَدی کی سزا چالیس دِن تک اُٹھائے گا۔ مَیں تُجھے ایک ایک برس کے لئے ایک ایک دِن دیتاہُوں۔ 7 اِور تُو یرُوشلیؔم کے مُحاصرہ کی طرف رُخ کِئے رہنا۔اَور تیرا بازُو ننگا ہو۔اَور تُو اُس کے خلاف نُبوّت کرتے رہنا۔ 8 اَور مَیں تُجھ پر بندھن ڈالُوں گا تاکہ تُو کروٹ نہ لے سکے جب تک تیرے مُحاصرہ کےدِن پُورے نہ ہوں۔ 9 اَور تُو اپنے لئے گیہُوں اَور جَو اَور باقلا اَور مسُور اَور چینا اَور باجَرا لے۔اَور اُنہیں ایک ہی برتن میں ڈال۔اَور اُن سے اپنے لئے روٹیاں بنا بُمطابِق اُتنے دِنوں کے جِتنے تُو اپنی کروٹ پر لیٹا رہے گا۔ اَور اُن میں سے تُو تین سَو نوّے دِن تک کھا۔ 10 اَور جو خُوراک تُو کھائے گا وہ ہر ایک دِن کے لئے وزن میں بیس مِثقال ہو گی۔اَور وہ مُقرّرہ اوقات پر کھائے گا۔ 11 تُو پانی بھی ناپ کر پِیئے گا۔ہِین کا چھٹا حِصہ تُومُقرّرہ اوقات پر پِیئے گا۔ 12 اَور تُو جو پھُلکا کھائے گا۔اَور تُو اُن کی آنکھوں کے سامنے اِنسان کی نجاست سے پکائے گا۔ 13 اَور خُداوند نے فرمایا کہ اِسی طرح بنی اِسرؔائیل اپنی ناپاک روٹی اُن قوموں کے درمیان کھائیں گے۔جہاں مَیں اُنہیں ہانک دُوں گا۔ 14 تب مَیں نے کہا۔ہائے اَے مالِک خُداوند! میری جان کبھی ناپاک نہیں ہُوئی۔اَور مَیں نے اپنے لڑکپن سے اِس وقت تک کوئی مُردار چیز جو خُود بُخود مَری ہُوئی ہو یا کسِی جانور سے پھاڑی ہُوئی ہو نہیں کھائی۔اَور حرام گوشت میرے مُنہ کے اندر کبھی نہیں گیا۔ 15 اُس نےمُجھ سے کہا کہ دیکھ مَیں تُجھے اِنسان کی نجاست کی بجائے گوبر دیتا ہُوں۔پس تُو اُس سے اپنی روٹی پکائے گا۔ 16 پھر اُس نے مُجھ سے کہا کہ اے ابنِ بشر!دیکھ۔مَیں یرُوشلیِؔم میں روٹی کی ٹیک توڑ ڈالُوں گا تو لوگ روٹی وزن کر کے فِکرمندی کے ساتھ کھائیں گےاَور پانی ناپ کر حیرانگی کے ساتھ پِیئیں گے۔ 17 تاکہ وہ روٹی اَور پانی کے مُحتاج ہو کر ایک دُوسرے کی طرف حیرانگی کے ساتھ دیکھیں اَور اپنی بدی میں ہلاک ہوتے جائیں۔