باب

1 خطاکی قُربانی اوراگر کو ئی یہ خطا کرے کہ وہ گوَاہ ہو۔اوراُسے قسم دی جائے ۔کہ کیا تُو نے کچھ دیکھایا سنُا۔اور وہ نہ بتائے توگناہ اُس کے سرپر ہوگا۔ 2 اگرکوئی کسی ناپاک چیز جیسے کہ مراہواناپاک جنگلی جانور یا مرے ہوئے ناپاک چوپائے یا مرے ہوئے ناپاک رینگنے والے جاندار کو چھوئے۔ اور اُس سے یہ بات پوشیدہ ہو تو وہ خطا میں مبتلا ہوا۔ 3 یااگر کسی نے انسان کی سب نجاستوں میں سے کسی نجاست کو جس سے وہ ناپاک ہوتا ہے چھوا۔ اور یہ بات اس سے پوشیدہ ہے ۔توجب اُسے معلوم ہوجائے۔ وہ مُجرم ٹھہرا۔ 4 اگر کسی نے بغیر سوچے سمجھے اپنی زبان سے برائی یا بھلائی کی قَسم کھائی۔ اوریہ بات اُس سے پوشیدہ ہے ۔توجب اُسے معلوم ہو۔تووہ ایسی بات کامجُرم ٹھہرے گا۔ 5 اِس لئے جب وہ اُن میں سے کسی خطا میں مبتلاہوا۔توجو گناہ اُس نے کیا ہے ۔ وہ اُس کااقرار کرے۔ 6 اوراُس خطا کے لئے جو اُس نے کی ہے خداوند کے واسطے خطا کی قُربانی کے لئے بھیڑوں یابکریوں میں سے ایک مادہ لائے ۔تب کاہن اُس کی کی خطا کاکفارہ دے گا۔۔ 7 اوراگر اسے بھیڑبکر ی لانے کی توفیق نہ ہو ۔تو اپنی خطا کی قُربانی کے لئے جس کاوہ خطا کارہوا۔دوفاختائیں یاکبوتر کے دوبچے لائے ۔ایک خطا کی قُربانی کے لئے اور دوسرا سوختنی قُربانی کے لئے۔ 8 اُن دونوں کو کاہن کے پاس لائے اور پہلے اُسے جو خطا کی قُربانی ہے گزارے۔ اوراُس کاسرگردن کے پاس سے مروڑڈالے پرجدا نہ کرے ۔ 9 اورخطا کی قُربانی کے خون میں سے مذبح کی دیوار پرچھڑکے ۔اور باقی ماندہ خون مذبح کے پائے کے پاس ڈالا جائے۔کیونکہ یہ خطا کی قُربانی ہے۔ 10 اوردوسرے کو سوختنی قُربانی چڑھائے ۔اورکاہِن ُاس خطا کا جو اس نے کی ہے کفارہ دے گا۔تواُسے بخشاجائے گا۔ 11 اوراگر دو فاختائیں یادوکبوتر کے بچے لانے کی توفیق نہ ہو ۔تو خطا کے لئے جو اُس نے کی ہے ۔ایفہ کا دسواں حصہ بھر میدہ خطا کی قُربانی کے لئے لائے۔اُس پر تیل نہ ڈالے نہ اُس پر لُو بان رکھے ۔کیونکہ یہ خطا کی قُربانی ہے ۔ 12 اُسے کاہن کے پاس لائے توکاہن اُس میں سے مٹھی بھر اُس کی یادگار کے لئے لے ۔اوراُسے مذبح پرخداوند کی آتشین قُربانیوں پرجلائے۔کیونکہ یہ خطا کی قُربانی ہے ۔ 13 اورکاہن اُس خطا کے لئے جو اُس نے اُن باتوں میں سے کسی کے بارے میں کی ہے کفارہ دے ۔تو اُسے بخشا جائے گا۔اورباقی نذر کی قُربانی کی طرح کاہن کا ہوگا۔ 14 خطا کی قُربانی اورخُدا وند نے موسیٰ سے کلام کرکے فرمایا۔ 15 اگر کو ئی شخص قصُور کرے اور غلطی سے خداوند کی پاک چیزوں میں خطا کارہو۔توخدا وند کے واسطے اپنی خطاکی قُربانی کے لئے گلے میں سے ایک بے عیب مینڈ ھا چاندی کے مثقالوں میں ٹھہری ٹھہرائی قیمت کا لائے ۔ 16 اورجس نے مقدس کی چیزوں میں سے خطا کی ۔اُس کاعِوض دے اوراُس پرپانچواں حصہ بڑھائے ۔اورکاہن کے حوالے کرے ۔تو کاہن خطا کے مینڈھے سے کفارہ دے ۔تو اُسے بخشا جائے گا۔ 17 اوراگر کوئی انسان خطا کرے۔ اور ایسی بات کرے۔ جس کا کرنا خداوند نے منع کیا ہے۔ اور نہ جانا۔ تو وہ خطا کا مجُرم ہے اور گناہ اُس کے سر پر ہوگا۔ 18 وہ کاہن کے پاس گلےّ میں سے ایک بے عیب مینڈھا گناہ کی مقدار کی ٹھہری ٹھہرائی قیمت کا لائے۔ اَور کاہن اُس کی سہو کے لئے جو اُس نے کی اَور اُسے نہ جانا۔ کَفارہ دے۔ تو اُسے بخشا جائے گا۔ 19 یہ خطا کے لئے ہے اِس لئے کہ وہ خداوند کا گنہگار ٹھہرا ہُوا ہے۔