1
نادانستہ خطاؤں کی قربانی اورخُداوند نے موسیٰ سے کلام کر کے فرمایا۔
2
کہ بنی اِسرائیل سے کہہ ۔کہ اگرکو کوئی شخص لاعلمی سے کسی ایسے کام کے متعلق خطا کرے جس کے نہ کرنے کاخُداوند نےحکم دیا ہے اوروہ اُسے کر بیٹھے ۔
3
اگرمسح شدہ کاہِن خطا کرے ۔اورلوگ اُس کے سبب سے خطا کریں تووہ اپنی خطاکے لئے جو اُس نے کی ایک بے عیب بچھڑا خداوند کے لئے خطا کی قُربانی کے طور پر پیش کرے ۔
4
اس بچھڑےکوخدواند کے سامنے خیمہ اجتماع کے پاس لائے۔اورا ُس کے سرپراپنا ہاتھ رکھے اورخداوند کے سامنے اُسے ذبح کرے ۔
5
اورممسوُح کاہن بچھڑے کے خون میں سے کچھ لے ۔ اور خیمہ اجتماع میں آئے۔
6
اورکاہن اُس میں اپنی اُنگلی ڈبوئے۔ اورخداوند کے سامنے مقدس کے پردہ کے آگے سات دفعہ اُس میں سے چھڑ کے۔
7
اورکاہن خون میں سے خوشبو دار بخور کی قربان گاہ کے سینگوں پر جو خیمہ اجتماع میں ہیں خداوند کے سامنے لگائے ۔اوربچھڑے کاباقی خون سوختنی قُربانی کے مذبح کے پائے کے قریب جو خیمہ اجتماع کے دروازے کے پاس ہے ۔اُنڈیل دے ۔
8
اورخطا کے بچھڑے کی یہ چیزیں اُس سے جدا کرے ۔ساری چربی جو انتڑیوں کو ڈھانپتی ہے ۔اورساری چربی جو اُن پر ہے ۔
9
اوردونوں گردے اوراُن پر کی چربی جو دونوں پہلوؤں میں ہے ۔اورکلیجہ کی جِھلّی ساتھ دونوں گردوں سے الگ کرے ۔
10
جس طرح سے کہ سلامتی کے ذبیحہ کے بیل سے جدا کی جاتی ہے ۔اور کاہن سے سوختنی قُربانی کے مذبح پرجَلائے ۔
11
اوربچھڑے کی کھال اَور اُس کاسب گوشت ساتھ اُس کے سر اَور اُس کے کُھروں اَور اَنتڑیوں اوراُس کی آلائش کے ۔
12
اور بچھڑے کاباقی سب کچھ خیمہ گاہ کے باہر پاک جگہ میں جہاں راکھ ڈالی جاتی ہے لے جائے۔ اورلکڑیوں پرآگ سے جلائے ۔راکھ ڈالنے کی جگہ پروہ جلایا جائے۔
13
اگر بنی اِسرائیل کی تمام جماعت نے لاعلمی سے خطاکی ہو۔اوریہ جماعت کی آنکھوں سے چھپی رہی کہ جماعت نے ایک ایساکام کیاجس کاکرنا خدا نے منع کیاہے ۔تووہ قصور روار ٹھہرے گی ۔
14
اورجب یہ خطا جو انہوں نے کی ہے۔ انہیں معلوم ہو جائے۔تو تمام جماعت خطا کے ذبیحہ کے لئے ایک بچھڑاپیش کرے ۔اوراُسے خیَمہ اجتماع کے سامنے لائیں ۔
15
اورجماعت کے بزرگ خداوند کے سامنے اُس بچھڑے کے سرپر اپنے ہاتھ رکھیں اورخداوند کے آگے بچھڑا ذبح کیا جائے۔
16
اورممسوح کاہن بچھڑے کے خون میں سے کچھ خیمہ اجتماع میں لائے۔
17
اور کاہن اپنی اُنگلی اُس میں ڈبوئے اورخداوند کے سامنے پردہ کے آگے سات دفعہ چھڑکے۔
18
اوراُس میں سے مذبح کے سینگوں پرجو خیمہ اجتماع میں ہیں ۔خداوند کے سامنے لگائے ۔اورباقی ماندہ خون سوختنی قُربانی کے مذبح کے پائے کے قریب جو حضُوری کے خیمہ کے دروازہ کے پا س ہے اُنڈیل دے ۔
19
اور اُس کی سب چربی اُس سے جدا کرے اورمذبح پرجلائے۔
20
اورجیسا خطا کی قُربانی کے بچھڑے سے کیاتھا۔ویساہی اُس کے ساتھ کرے اورکاہن اُن کے لئے کفارہ دے گا۔تواُنہیں بخشاجائے گا۔
21
اوربچھڑے کو خیمہ گاہ سے باہر لے جائے اورجیسے پہلے بچھڑے کو جلایا تھا۔ویسا ہی اسے جلائے کیونکہ یہ جماعت کی خطاکی قُربانی ہے۔
22
اوراگرکو ئی سردارخطاکرے ۔کہ لاعملی سے ایک ایساکام کرے جس کا کرنا خداوندخدا نے منع کیا ہے۔ اورگنہگار ٹھہرے ۔
23
توجب وہ خطاجو اُس نے کی ہے ۔اُسے معلوم ہوجائے ۔تب وہ ایک بکری کابے عیب نربچہ اپنی قُربانی کے لئے لائے ۔
24
اوراپنا ہاتھ اُس کے سرپر رکھے ۔اوراُسے خداوند کے سامنے سوختنی قُربانی کے ذبح کرنے کی جگہ میں ذبح کرے ۔کیونکہ یہ خطا کی قُربانی ہے۔
25
تب کاہن خطا کی قُربانی کے خون میں سےکچھ اپنی اُنگلی سے لے اورسوختنی قُربانی کے مذبح کے سینگوں پرلگائے ۔اور سوختنی قُربانی کے مذبح کے پائے کے پا س خون انُڈیل دے ۔
26
اوراُس کی سب چربی سلامتی کے ذبیحہ کی چربی کی طرح مذبح پرجلائے ۔اوراُس کے لئے کاہن اُس کی خطاکاکفارہ دے گا۔تواُسے بخشاجائے گا۔
27
اوراگر عام لوگوں میں سے کوئی لاعملی سے خطا کرے اورایک ایسا کام کرے جس کاکرنا خُداوند نے منع کیاہے ۔اورمجُرم ٹھہرے ۔
28
پھر جب وہ خطا جواُس نے کی ہے ۔ اُسے معلو م ہو جائے تب وہ اپنی قربانی کے لئے بے عیب بکریوں میں سے ایک بکری اپنی خطا کے لئے جو اُس نے کی ہے ، لائے۔
29
اورخطا کی قُربانی کے سرپراپناہاتھ رکھے ۔اورسوختنی قُربانی کی جگہ میں خطا کی قُربانی کو ذبح کرے ۔
30
تب کاہن اُس کےخون میں سے کچھ اپنی اُنگلی سے لے اورسوختنی قُربانی کے مذبح کے سینگوں پرلگائے اوراُس کاباقی ماندہ خون مذبح کے پائے کے پاس اُنڈیل دے ۔
31
اوراُس کی سب چربی جیسے کہ سلامتی کے ذبیحہ کی چربی جدا کی جاتی ہے ۔اُس سے جدا کرے اور کاہن اسے مذبح پرخداوند کے واسطے عمدہ خوشبو کے لئے جلائے اوراُس کے لئے کاہن کفارہ دے گاتواُسےبخشاجائے گا۔
32
اوراگر وہ اپنی قُربانی کے لئے خطا کی قُربانی بھیڑ پیش کرے تو بے عیب مادہ لائے۔
33
اورخطا کی قُربانی کے سرپر اپناہاتھ رکھے اورخطاکے لئے اُسے اُس جگہ میں ذبح کرے جہاں کہ سوختنی قُربانی ذبح کی جاتی ہے۔
34
تب کاہن خطا کی قُربانی کے خون سے کچھ اپنی انگلی سے لے اورسوختنی قُربانی کے مذبح کے سینگوں پرلگائے اورمذبح کے پائے کے پاس اُس کاباقی ماندہ خون انڈیل دے ۔
35
اور اُس کی سب چربی اُس سے جدا کرے جیسے کہ سلامتی کے ذبیحہ کے برہ کی چربی جدا کی جاتی ہے۔ اورکاہن اُسے مذبح پرخداوند کی آتشین قُربانیوں پرجلائے۔ اورکاہِن اُس خطا کا جو ا ُس نے کی ہے کفَارہ دے گا۔تواُسے بخشا جائے گا۔