باب

1 پاک و ناپاک حیوانات کی تمیز اور خُداوند نے موسیٰ اور ہارون سے کلام کر کے فرمایا۔ 2 کہ بنی اِسرائیل سے کلام کر کے کہو۔ کہ زمین کے سب چوپایوں میں سے یہ حیوان ہیں جِنہیں تم کھا سکتے ہو۔ 3 سب چوپائے جن کے کھر چِرے ہوئے ہوں اور وہ جگالی کرتے ہوں تم کھاؤ۔ 4 لیکن اُن میں سے جو جُگالی کرتے ہیں اور جن کے کھرہوتے ہیں تم یہ نہ کھاؤ۔ اُونٹ کیونکہ اگرچہ وہ جُگالی کرتا ہے مگر اُس کے کھر چِرے ہوئے نہیں۔ سو وہ تمہارے لئے ناپاک ہے۔ 5 اور سافان وہ جُگالی کرتا ہے۔ مگر اُس کے کھر چِرے ہوئے نہیں۔ وہ تمہارے لئے ناپاک ہے۔ 6 اور خرگوش جو جُگالی تو کرتا ہے مگر اُس کے کھرچِرے ہوئے نہیں۔ لہٰذا وہ تمہارے لئے ناپاک ہے۔ 7 اور سُور کہ اُس کے کھر چِرے ہوئے تو ہیں مگر وہ جُگالی نہیں کرتا۔ اِس لئے وہ تمہارے لئے ناپاک ہے۔ 8 تم اُن کے گوشت میں سے کچھ نہ کھاؤ اور اُن کی لاشوں کو نہ چھوؤ۔ کیونکہ وہ تمہارے لئے ناپاک ہیں۔ 9 اور پانی کے تمام جانداروں میں سے تم یہ کھاؤ۔ سمندروں اور دریاؤں اور تالابوں میں سب جن کے پَر اور چھِلکے ہوں۔ پس انہیں تم کھاؤ۔ 10 اور سمندروں اور دریاؤں میں سب جن کے پَر اور چھِلکے نہ ہوں۔ سب جو پانی میں رینگتے ہیں اور سب حیوان جو اُس میں رہتے ہیں۔ تمہارے لئے مکروہ ہیں۔ 11 وہ تمہارے لئے مکروہ ہیں۔ اُن کے گوشت میں سے نہ کھاؤ۔اور اُن کی لاشوں سے نفرت کرو۔ 12 وہ سب پانی میں رہنے والے جن کے پَر اور چھِلکے نہ ہوں تمہارے لئے ناپاک ہیں۔ 13 اور پرندوں میں جن سے تم نفرت کرو۔ اور نہ کھاؤ۔ وہ یہ ہیں۔ نَسر اور ہُما اور عُقاب۔ 14 چیل اور جرّہ اور سب اُن کی اَقسام۔ 15 اور سب باز اور اُن کی اَقسام۔ 16 اور شُتر مرغ اور ابابیل کوکل اور شِکرہ اور سب اُن کی اَقسام۔ 17 اور چُغد اور ماہی گیر اور اُلّو۔ 18 اور بُوم شب اور بگلے اور گِدھ۔ 19 اور لَقلَق اور بگلے اُن کی اَقسام اور ہد ہد اور چمگادڑ۔ 20 اور تمام رینگنےوالے پَردار جاندار جو چار پاؤں پر چلتے ہیں تمہارے لئے ناپاک ہیں۔ 21 لیکن رینگنے والے پردار جانداروں میں سے جو چار پاؤں پر چلتے ہیں تم یہ کھاؤ جن کی ٹانگیں ہاتھوں سے زیادہ لمبی اور اُن سے وہ زمین پر کودتے ہیں۔ 22 جنہیں تم کھاؤ وہ یہ ہیں۔ ٹڈی اور اُس کی اقَسام سُلعام اور اُس کی اقسام اور جھینگر اور اُس کی اَقسام اور گھاس کا ٹڈا اور اُس کی اقسام۔ 23 مگر تمام پردار رینگنے والے جانور جن کے چار پاؤں ہیں تمہارے لئے ناپاک ہیں۔ 24 اِن سے تم ناپاک ہوگے اور جو کوئی اُن کی لاشوں کو چُھوئےگا۔ وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ 25 اور جو کوئی اُن کی لاشوں کو اُٹھائے وہ اپنے کپڑے دھوئے اور شام تک ناپاک رہے گا۔ 26 سب حیوان جن کہ کھُر چرے ہوئے نہیں اور سب جو جگالی نہیں کرتے تمہارے لئے ناپاک ہیں۔ جو کوئی انہیں چھوئے ناپاک ہوگا۔ 27 اور سب چارپاؤں پر چلنے والوں میں سے وہ جو اپنے پنجوں کے بل چلتے ہیں تمہارے لئے ناپاک ہیں۔ جو کوئی اُن کی لاش کو چھوئے۔ شام تک ناپاک رہے گا۔ 28 اور جو کوئی اُن کی لاش اُٹھائے۔ اپنے کپڑے دھوئے اور شام تک ناپاک رہے گا۔ کیونکہ وہ تمہارے لئے ناپاک ہیں۔ 29 اور رینگنے والے جانداروں میں سے جو زمین پر رینگتے ہیں تمہارے لئے یہ ناپاک ہیں۔ نیولا اور چُوہا اور ہر قسم کی چھپکلی اور اُن کی سب اقسام۔ 30 حرذُون اور گوہ اور چھپکلی اور سانڈا اور گرگٹ۔ 31 رینگنے والوں میں سے یہ تمہارے لئے ناپاک ہیں۔جو کوئی اُن میں سے مرے ہوئے کو چھوئے گا۔ شام تک ناپاک رہے گا۔ 32 اور جس پر اُن میں سے کوئی مرا ہوا گرے۔ وہ ناپاک ہوگا۔لکڑی کے سب برتن اور کپڑے اور چمڑے اور ٹاٹ اور ہر ایک برتن جو کام میں آتا ہےوہ پانی میں ڈالا جائے اورشام تک ناپاک ہوگا۔ پھر پاک ہو جائے گا۔ 33 اور ہر ایک مٹی کا برتن جس کے اندر اُن میں سے کوئی چیز پڑ جائے۔ تو جو کچھ اُس کے اندر ہے ناپاک ہوگا۔ اور وہ برتن توڑا جائے۔ 34 سب خوراک جو کھائی جاتی ہے۔ اگر اُس پر اِس برتن کا پانی پڑے تو ناپاک ہوگی اور ہر ایک پینے کی چیز جو اُس میں پی جائے ناپاک ہوگی۔ 35 اور سب کچھ جس پر اُن کی لاشوں سے کچھ پڑے ناپاک ہوگا۔ تُنور ہو یا چولھا۔ اُسے تم توڑ ڈالو۔ کیونکہ وہ ناپاک ہیں۔ اور وہ تمہارے لئے ناپاک ہوگا۔ 36 لیکن چشمہ اور کنواں اور تمام جمع شُدہ پانی پاک ہوگا۔ لیکن جو کچھ اُس میں اُن کی لاش سے چھوجائے وہ ناپاک ہوگا۔ 37 اور اگر اُن کی لاش میں سے کچھ کسی بیج پر جو بویا جاتا ہے پڑے۔ تو وہ پاک رہے گا۔ 38 اگر بیج کو پانی لگ گیا ہوا ہےاور اُس پر اُن کی لاش میں سے کچھ گرے۔ تو وہ تمہارے لئے ناپاک ہوگا۔ 39 اگر کوئی حیوان جسے تم کھا سکتے ہو۔ مر جائے تو جو کوئی اُس کی لاش کو چھوئے شام تک ناپاک ہوگا۔ 40 اور جو کوئی اُس کی لاش میں سے کھائے وہ اپنے کپڑے دھوئے اور شام تک ناپاک رہے گا اور جو کوئی اُس کی لاش کا اُٹھائے اپنے کپڑے دھوئے اور شام تک ناپاک رہے گا۔ 41 اورسب رینگنے والے جاندار جو زمین پر رینگتے ہیں ۔ وہ ناپاک ہیں۔ انہیں نہ کھاؤ۔ 42 اورسب جو اپنے سینہ پرچلتے اور جو چار پاؤں پر چلتے ہیں اوربہت پاوں والے سب رینگنے والوں میں سے جو زمین پررینگتےہیں ۔انہیں نہ کھاؤ ۔کیونکہ وہ ناپاک ہیں 43 اورتم رینگنے والے جاندار کی جو ز مین پررینگتاہے ۔کسی چیز سے اپنے آپ کو مکروہ نہ لگاؤ ۔اورنہ اپنے آپ کو ان سے ناپاک کرو۔کہ تم ناپاک ہوجاو گے ۔ 44 کیونکہ میں خداوند تمہارا خدا ہوں ۔تم اپنے آپ کو پاک کرو اورپاک ہوجاؤ اس لئے کہ میں پاک ہوں ۔اوررینگنے والے جاندار کی کسی چیز سے جو زمین پرحرکت کرتاہے ۔اپنے آپ کو ناپا ک نہ کر۔ 45 کیونکہ میں خداوند ہوں جو تمہیں ملکِ مصر سے باہر نکال لایا۔تاکہ تمہار ا خدا ہوؤں ۔ پس تم پاک ہو۔ کیونکہ میں پاک ہوں۔ 46 چوپائے اورپرند ے اورسب جاند ار جو پانی میں چلتے ہیں اورسب جو زمین پررینگتے ہیں ۔ان کی بابت یہی شریعت ہے۔ 47 تاکہ پاک اورناپاک میں اور ان حیوانوں میں جو کھائے جاتے ہیں اور جو کھائے نہیں جاتے تم تمیز کرو۔