باب

1 ولادت کی ناپاکی اورطہارت پھر خُداوند نے موسیٰ سے کلام کرکے فرمایا۔ 2 کہ بنی اسرائیلؔ سے کلام کر اور کہہ ۔کہ جو عورت حاملہ ہواورلڑکا جنے تووہ اس کے حیض کی ناپاکی کے دنوں کی مانند سات دن تک ناپاک ہوگی۔ 3 اورآٹھویں دن لڑکے کاختنہ کیا جائے۔ 4 اوروہ تینتیس دن تک اپنی طہارت کے خون میں رہے ۔کسی پاک چیز کو نہ چھوئے اورنہ مقدس میں داخل ہو۔ جب تک کہ اس کی طہارت کے ایام پورے نہ ہو جائیں۔ 5 اوراگر وہ لڑکی جنے تووہ دو ہفتہ جیسے حیض کے ایام میں رہتی ہے ناپاک رہے گی ۔اور چھیاسٹھ دن تک اپنی طہارت کے خون میں رہے گی۔ 6 اورجب اس کی طہارت کےدن لڑکے یالڑکی کے لئے پورے ہوں ۔تب وہ یک سالہ برہ سوختنی قربانی کے لئے اورکبوتر کاایک بچہ یاایک فاختہ خطا کی قربانی کے لئے خیَمہ اجتماع کے دروازہ پرکاہن کے پاس لائے۔ 7 تووہ انہیں خداوند کےسامنے گزرانے اور اس کے لئے کفارہ دے تب وہ اپنے جریان خون سے پاک ہوگی ۔لڑکے اورلڑکی کی پیدائش کی یہ شریعت ہے 8 اگر اس کے پاس برے کی قیمت نہیں ۔تووہ دوفاختائیں یاکبوتر کے دوبچے لائے ۔ایک ختنی قربانی کے لئے اوردوسراخطا کی قربانی کے لئے ۔تب کاہِن اس کاکفارہ دے ۔اوروہ پاک ہوجائے گی۔