1
۱۔ کیا ہم دوبارہ اپنی تعریف شروع کرنا چاہتے ہیں؟ہمیں ضرورت نہیں کہ نیک نامی کا خط تمہیں دیں یا تم سے لیں جیسا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں۔
2
۲۔ تم خود ہمارا نیک نامی کا خط ہو جو ہمارے دلوں پر لکھا ہوا ہے اور جسے سب لوگ جانتے اور پڑھتے ہیں ۔
3
۳۔ اور تم ظاہر کرتےہو کہ تم مسیح کا وہ خط ہو جسے ہمارے ذریعے بھیجا گیا ہے، یہ خط سیاہی سے نہیں بلکہ زندہ خدا کے روح سے لکھا گیا ہے۔ یہ تختیوں یا پتھر پر نہیں لکھا گیا بلکہ اِسے انسانی دلوں کی تختیوں پر لکھا گیا ہے۔
4
۴۔ ہمیں خدا پر مسیح میں بھروسہ ہے۔
5
۵۔ ہم اِس بات کا دعویٰ نہیں کرتے کہ یہ سب ہماری قابلیت سے ہےبلکہ ہماری لیاقت خدا کی طرف سے ہے۔
6
۶۔ یہ خدا ہی ہے جس نے ہمیں نئے عہد کے خادم ہونے کے لئے بلایا ہے۔یہ عہد لفظوں سے نہیں بلکہ روح سے لکھا گیا ہے کیونکہ لفظ مار ڈالتے ہیں لیکن روح زندہ کرتی ہے۔
7
۷۔ کیونکہ موت کا وہ عہد جو پتھروں پر لفظوں سے لکھا گیا تھا، اِس قدر جلال والا تھا کہ نبی اسرائیل موسیٰ کے چہرے کو براہ راست نہ دیکھ سکے۔کیونکہ اُس کا چہرہ جلال سے چمک رہا تھا، ایسا جلال جو ختم ہونے کو تھا۔
8
۸۔ توکیا روح کا کام اِس سے کہیں زیادہ جلال والا نہ ہوگا؟
9
۹۔ کیونکہ اگر مجرم ٹھہرانے والا عہد جلال والا تھا تو راست بازی کا عہد اِس سے زیادہ ہی جلال والا ہو گا۔
10
۱۰۔ کیونکہ اِس صورت میں جو جلال والا تھا،دوسرے بے انتہا جلال والے کےبعد،وہ جلال والا نہ رہا۔
11
۱۱۔ کیونکہ اگر وہ جو ختم ہو رہا تھا اُس میں جلال تھا، تواُس کے مقابلے میں وہ جو ابدی ہے کس قدرزیادہ جلالی ہوگا۔
12
۱۲۔ پس اِس قدر اعتماد کی وجہ سے ہم زیادہ دلیر ہیں۔
13
۱۳۔ہم موسیٰ کی طرح نہیں جس نے اپنے چہرہ پر اِس لئے نقاب ڈال لیا کیونکہ بنی اسرائیل براہِ راست اُس جلال کو جو ختم ہونے کو تھا، نہ دیکھ سکے۔
14
۱۴۔ لیکن اُن کے ذہن بند تھے۔ حتی کہ آج کے دن تک یہی پردہ پرانے عہد نامہ کو پڑھتے ہوئے اُن کے ذہنوں پر قائم رہتا ہے۔وہ کھلا ہوا نہیں ہے کیونکہ صرف مسیح میں ہی اُسے رد کیا جاتا ہے۔
15
۱۵۔ حتی کہ آج کے دن تک موسیٰ کو پڑھتے وقت اُن کے دلوں پر پردہ پڑا رہتا ہے۔
16
۱۶۔لیکن جب کوئی شخص خداوند کی طرف رجوع لاتا ہے۔یہ پردہ اٹھادیا جاتا ہے۔
17
۱۷۔ اب خداوند ہی وہ روح ہے ۔ جہاں خدا کی روح ہے ،وہیں آزادی ہے۔
18
۱۸۔ اب ہم سب بے پردہ چہروں سے خدا کا جلال دیکھتے ہیں اُسی جلال میں ہم درجہ بدرجہ اُس کی مانند بنتے جاتے ہیں کیونکہ ایسا خداوند کی طرف سے ہے، جو روح ہے۔