1
۱۔ مسِیح یِسُوعؔ کے بندگان پَولُوسؔ اور تِیمُتھِیُسؔ کی طرَف سے فِلِؔپّی کے سب مُقدّسِین کے نام نِگہبانوں اور خُدّام سَمْیت جو مسِیح یِسُوعؔ میں ہَیں۔
2
۲۔ ہمارے باپ خُدا اور خُداوَنْد یِسُوعؔ مسِیح کی طرَف سے تُمہیں فَضْل اور اِطْمِینان حاصِل ہوتا رہے۔
3
۳۔ مَیں جب کبھی تُمہیں یاد کرتا ہُوں تو اپنےخُدا کا شُکْر بجالاتا ہُوں۔
4
۴۔اور اپنی ہر ایک دُعا میں خُوشی سے ہمیشہ تُم سب کے لئے دُعا کرتا ہُوں
5
۵۔ کہ تُم روزِ اَوّل سے آج تک مسِیح کی اِنجِیل میں شرِیک رہے ہو۔
6
۶۔ مَیں اِس کےمُتَعَلِّق پُر اِعْتِماد ہُوں کہ وہ جِس نے تُم میں نیک کام شُرُوع کِیا ہَے وہ اُسے مسِیح یِسُوعؔ کے دِن تک مُکمَل کر دے گا۔
7
۷۔چُنانچِہ مُناسِب ہَے کہ مَیں تُم سب کے مُتَعَلِّق یُوں مَحسُوس کرُوں کِیُونکہ تُم میرے دِل میں رہتے اور میری قَید اور اِنجِیل کے دِفاع اور تصدِیِق میں میرے ساتھ فَضْل میں شَرِیک ہو۔
8
۸۔ کِیُونکہ خُدا میرا گَواہ ہَے کہ مَیں کیسا مسِیح یِسُوعؔ کی سی مُحَبَّت سے تُم سب کا مُشْتاق ہُوں۔
9
۹۔اور مَیں یہ دُعا کرتا ہُوں کہ تُمہاری مُحبّت ، مَعْرِفَت و تَفْہِیم کے ساتھ مَزِید بَڑْھتی چَلی جائے۔
10
۱۰۔ تاکہ تُم عُمْدَہ باتوں کو تَسْلِیم کر سکو اور مسِیح کے دِن تک صاف دِل رہو اور ٹھوکر کا سَبَب نہ بنو۔
11
۱۱۔ اور راسْت بازی کے پَھل سے جو یِسُوعؔ مسِیح کے سَبَب سے ہَے بَھرے رہو تاکہ خُدا کاجَلال ظاہِر ہو اور اُس کی سِتائِش کی جائے۔
12
۱۲۔ اور اَے بھائِیو! مَیں چاہتا ہُوں کہ تُم جان لو کہ جو کُچھ مُجھ پر گُزرا وہ اِنجِیل کے پَھیلاؤ ہی کا باعِث ہُوا ہَے۔
13
۱۳۔ یَہاں تک کہ مسِیح میں میری زنجِیریں مَحَل کے تمام عَمَلہ اور باقی سَب لوگوں پر روزِ روشَن کی طَرْح عَیاں ہو گَئی ہَیں ۔
14
۱۴۔ اور میرے قَید ہونے کی باعِث خُداوَنْد میں اَکْثَر بھائِیوں کا اِعْتِماد اِتْنا بَڑھ گیا ہَے کہ وہ مزِید دِلیری سے بَلا خوف خُدا کا کلام سُناتے ہَیں۔
15
۱۵۔ دَر حَقِیقَت بَعْض تو حَسَد اور جَھگْڑے کی سَبَب سے مسِیح کی مُنادی کرتے ہَیں مگر بَعْض نیک نیّتی سے ۔
16
۱۶۔ ایک تو مُحَبَّت کے سَبَب سے یہ جان کرمسِیح کی مُنادی کرتے ہَیں کہ مَیں اِنجِیل کے دِفاع کے لئے مُقَرَّر ُہوں ۔
17
۱۷۔ مگر دُوسْرے تَفْرِقَہ کے سَبَب سے نہ کہ صاف دِلی سے بلکہ اِس خیال سے کہ میری قَید میں میرے لِئے مزِیدمُصِیبَت پیدا کریں۔
18
۱۸۔ سوکیا ہُوا؟ صِرْف یہ کہ ہر طَرْح سے مسِیح کی مُنادی تو ہو تی ہَے، خواہ بہانے سے ہو یا خواہ خُلُوص سے، اور اِس میں مَیں خُوش ہُوں اور رہُوں گا بھی۔
19
۱۹۔ کِیُونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ تُمھاری دُعاؤں اور یِسُوعؔ مسِیح کے رُوح کی مَدَد سے اُس کا نتِیجہ میری نَجات ہوگی۔
20
۲۰۔ چُنان٘چِہ میری دِلی تَوَقُّع اور اُمِّید یہی ہَے کہ مَیں کِسی بات میں شَرْمِنْدَہ نہ ہُوں گا بلکہ کمال دِلیری کے باعِث ہمیشہ کی طَرْح اَب بھی مسِیح میرے بَدَن میں، خواہ زِندگی سے، خواہ مَوت سے، بُزُرْگی ہی پائے گا۔
21
۲۱۔کِیُونکہ زِنْدَہ رہنا میرے لِئے مسِیح ہَے اور مَرنا نَفَع۔
22
۲۲۔ لیکِن اگر بَدَن میں زِنْدَہ رہنا ہی میرے کام کے لئے مُفِید ہَے تو مَیں نہیں جانتا کہ کِسے اِنتَخاَب کرُوں۔
23
۲۳۔مَیں دونوں طرف سے پَھنْسا ہُوا ہُوں ۔میری خواہِش تو یہ ہَے کہ کُوچ کر کے مسِیح کے ساتھ ہو لُوں کِیُونکہ یہ زِیادہ بہتر ہَے۔
24
۲۴۔ مگر تُمہاری خاطِر جِسْم میں رہنا زِیادہ ضروری ہَے۔
25
۲۵۔اور چُونکہ مُجھے اِس بات کا یَقِین ہَے اِس لِئے مَیں جانتا ہُوں کہ زِنْدَہ رہُوں گا بلکہ تُم سب کے ساتھ رہُوں گا تا کہ تُم اِیْمان میں تَرَقّی کرو اور اُس میں خُوش رہو۔
26
۲۶۔اور تُمہیں مُجھ پر جو فَخْر ہَے وہ میرے تُمہارے پاس دوبارَہ آنے سے مسِیح يسُوع میں مَزِیدبڑھ جائے۔
27
۲۷۔ مَحْض یہ کرو کہ تُمہارا کِردارمسِیح کی اِنجِیل کے مُوَافِق رہَے تا کہ مَیں چاہے تُم سے مِلْنے آؤُں یا نہ آؤُں تاہم تُمہارا یہی اَحْوال سُنوں کہ تُم ایک رُوح میں قائِم ہو اور اِنجِیل کے اِیْمان کے لِئے ایک جان ہو کر جانفِشانی کرتے ہو۔
28
۲۸۔اور کِسی مُعاملے میں مُخالِفِین سے خوف زدہ نہیں ہوتے۔یہ اُن کی ہَلاکَت کاجبکہ تُمہاری نَجات کا ایک واضِح نِشان ہَے اور یہ خُدا کی طرف سے ہَے۔
29
۲۹۔ کِیُونکہ مسِیح کی بَابَت تُمہیں یہ بَخْشا گیا ہَے کہ تُم نہ فَقَط اِس پر اِیْمان لاؤ بلکہ یہ کہ اُس کی خاطِر دُکھ بھی سَہْو۔
30
۳۰۔اور تُم اِسی طَرْح جانفِشانی کرتے ہو جِس طَرْح مُجھے کرتے دیکھا تھااور اَب بھی سُنتے ہو کہ مَیں ویسے ہی کرتا ہُوں +