باب ۶

1 ۱۔ اِس واسطے اُن باتوں کو چھوڑ کر جو ہم نے مسیح کے بارے میں پہلے سیکھیں ،ہمیں بلوغت کی طرف بڑھنا لازم ہے، نہ تو مردہ کاموں میں توبہ کی دوبارہ سے بنیاد رکھنا اورخدا پر ایمان لانا، 2 ۲۔ نہ ہی بپتسمہ لینے کی تعلیم کی بنیاد ، ہاتھ رکھنے، مردوں میں سے جی اٹھنا اور نہ ہی ابدی عدالت ۔‬‬ ‫ 3 ۳۔ اگر خداوند نے اجازت دی تو یہ کام کریں گے۔‬‬ 4 ۴۔کیونکہ اُن کے لئے ناممکن ہے جن کو منور کیا گیا تھا۔ جنہوں نے آسمانی نعمتوں کا مزہ چکھا اور جو روح القدس کے ساتھ شریک تھے،‬‬ ‫ 5 ۵۔ اور جنہوں نے خدا کے اچھے کلام کو چکھا اور آنے والے وقتوں کی قوت کو بھی، 6 ۶۔ اوروہ جو پھر برگشتہ ہو گئے ۔واپس توبہ کے لئے دوبارہ بحال کرنا نا ممکن ہے۔ ایسا اِس لئے ہے کہ انہوں نے دوبارہ اپنے لئے خدا کے بیٹے کو مصلوب کیا اور اُسے دنیا کا تمسخر (مذاق) بنایا۔‬‬ 7 ۷۔ اور وہ زمین جو اس بارش کا پانی پی لیتی ہے جو اکثر اس پر برستی ہے اور وہ ان کے لیے کارآمد کاشت پیدا کرتی ہےاور جنہوں نے زمین پر محنت کی ،وہ زمین ہے جو خدا کی طرف سے برکت پاتی ہے ۔ 8 ۸۔ اگر وہ جھاڑیاں اور اونٹ کٹارے اگاتی ہے تو وہ کسی کام کی نہیں اور وہ لعنت کئے جانے کے خطرے میں ہے۔ اِس کا انجام جلائے جانے میں ہے۔‬‬ 9 ۹۔ اے پیارو! اگرچہ ہم اِس طرح بات کرتے ہیں،ہم اُن بہتر چیزوں کے جو تمہارے بارے میں اور نجات کے متعلق ہیں، قائل ہو چکے ہیں۔‬‬ ‫ 10 ۱۰۔ کیونکہ خدا اِتنا بھی بے انصاف نہیں کہ تمہارے کام کو بھول جائے اور اُس محبت کو بھی جو تم نے اُس کے نام کے لئے دیکھائی ہے، کیونکہ تم نے ایمان داروں کی خدمت کی ہے اور اب بھی کرتے ہو۔‬‬ 11 ۱۱۔ اور ہماری بڑی آرزو ہے کہ تم میں سے ہر ایک اِسی جانفشانی کو اعتماد کی مکمل یقین دہانی کے ساتھ آخر تک جاری رکھے۔ 12 ۱۲۔ ہم نہیں چاہتے کہ تم سُست ہو جائو، بلکہ اس کے بجائے اُن لوگوں کی نقل کرو جنہوں نے صبر اور ایمان کے باعث وعدوں کو میراث میں حاصل کیا ہے۔‬‬ 13 ۱۳۔ پس جب خدا نے ابرہام سے وعدہ کیا، اُس نے اپنی قسم کھائی، کیونکہ وہ اپنے سے بڑے کی قسم نہیں کھا سکتا تھا۔ 14 ۱۴۔ اُس نے کہا، ’’مَیں یقیناً تجھے برکت دوں گا، اور مَیں تیرے فرزندوں کو بڑھا دوں گا۔‘‘ 15 ۱۵۔ اِس طرح، ابرہام نے صبر سے انتظار کرنے کے بعد وہ حاصل کیا جس کا وعدہ کیا گیا تھا۔‬‬ 16 ۱۶۔ کیونکہ لوگ اُس کی قسم کھاتے ہیں جو اُن سے بڑا ہوتا ہے، اور وہ قسم ہرلڑائی میں تصدیق کے لئے حتّمی ہوتی ہے۔ 17 ۱۷۔ جب خدا نے عہد کے فرزندوں کو زیادہ وضاحت سے اپنے مقصد کی لا تبدیل خوبی دیکھانی تھی، تو اُس نے قسم کے ساتھ اُس کی ضمانت دی۔ 18 ۱۸۔ یہ اُس نے کیا تاکہ دو لاتبدیل چیزوں کے ذریعے، جن میں خدا کا جھوٹ بولنا نا ممکن ہے، ہم جو پناہ کے لئے دوڑے ہیں، ہمارے لئے مستحکم نصیحت ہو کہ ہم اُس اعتماد کو جو ہمارے سامنے رکھا گیا اُسے مضبوطی سے تھام لیں۔‬‬ 19 ۱۹۔ ہمارے پاس یہ اعتماد ہماری جانوں کے لئے ایک محفوظ اور بھروسہ مند لنگر ہے، وہ اعتماد جو پردے کے پیچھے پاک ترین مقام میں داخل ہوتا ہے۔‬‬ ‫ 20 ۲۰۔ یسوع ہمارے پیشوا کے طور پر ملکِ صدق کے سلسلے کا دائمی کاہن بن کر اُس جگہ میں داخل ہوا ہے۔‬‬