باب ۱

1 ۱۔ شمعون پطرس جو یسوع مسیح کا غلام اور رسول ہے۔ اُ ن کے نام جنہوں نے ایسے قیمتی ایمان کو جو ہم نے اپنے خدا کی راست بازی اور نجات دہندہ یسوع مسیح میں پایا۔ 2 ۲۔تم پر خدا کا فضل ہو، اور ہمارے خدا اور یسوع مسیح کی پہچان میں زیادہ اطمینان حاصل ہوتا رہے۔‬‬ 3 ۳۔ خداوند کا فضل اور اطمینان خدا اور ہمارے خداوند یسوع مسیح کے وسیلہ تم میں بڑھتا جائے۔ 4 ۴۔ اِن کے ذریعہ اُس نے ہم سے قیمتی اور بڑے وعدے کیے۔ یہ اُس نے اِس لئے کیا تاکہ تم اُس کی الہٰی قدرت میں شامل ہو جاو جیسے کہ تم برائی سے بچتے ہو جو مکار خواہشات کے سبب سے اِس دنیا میں ہیں۔‬‬ 5 ۵۔ اِسی وجہ سے اپنی بھرپور کوشش کرو تاکہ ایمان سے راست بازی حاصل کرو۔ 6 ۶۔ اپنے علم سے اپنے نفس پر قابو پائو اور اپنے نفس پر قابو پا کر حلِیمی حاصل کرو۔ 7 ۷۔ اور اپنی خدا پرستی کے ذریعہ برادرانہ محبت حاصل کرو اور اپنی برادرانہ محبت سے پیار کو قائم کرو۔‬‬ 8 ۸۔ اور اگر تم میں یہ چیزیں ہیں اور تم میں ترقی کرتی ہیں تو تم یسوع مسیح کے علم میں بے پھل اور بنجر نہیں ہوگے۔ 9 ۹۔ لیکن جس کسی میں اِن چیزوں کی کمی ہے وہ صرف نزدیک تک ہی دیکھتا ہے، وہ اندھا ہے۔ وہ اپنے پرانے گناہوں سے توبہ کرنا بھول چکا ہے۔‬‬ 10 ۱۰۔ اس لئے اَے بھائیو! اِس بات کا پکا یقین کر لو کہ تمہارا چنائو اور بلاوا یقینی ہے۔ اگر تم اِن سب باتوں پر عمل کرو تو ٹھوکر نہ کھائوگے۔ 11 ۱۱۔ پس ہمارے خداوند اور منجی یسوع مسیح کی ابدی بادشاہت میں ہمیں داخلہ دیا جائےگا۔‬‬ 12 ۱۲۔اس لئے میں تمہیں یہ باتیں یا د دلانے کے لئے تیاررہوں گا۔ اگرچہ تم جانتے ہو اور اب تم سچائی میں مضبوط ہو لیکن میں تمہیں یہ سب باتیں یاد دلانا چاہتا ہوں۔ 13 ۱۳۔ یہ ٹھیک ہو گا کہ میں تمہیں جگاوں اور اِن باتوں کے بارے میں یاد کراوں جب تک کہ میں اِس خیمہ میں ہوں۔ 14 ۱۴۔ کیونکہ میں جانتا ہوں جیسا یسوع مسیح نے مجھے دِکھایا کہ میں جلد اِس خیمہ کو چھوڑدوں گا۔ 15 ۱۵۔ میں اپنی بھرپور کوشش کروں گا کہ تم میری اِن باتوں کو میرے جانے کے بعد ہمیشہ یاد رکھو۔‬‬ 16 ۱۶۔ ہم نے کوئی چالاکی سے بنائی ہوئی کہانیوں کی پیروی نہیں کی جب ہم نے تمہیں اپنے خداوند یسوع کے ظہور اور قدرت کے بارے میں بتایا۔ بلکہ ہم اِس کے جاہ و جلال کے گواہ ہیں۔ 17 ۱۷۔ کیونکہ اُس نے باپ سےعزت اور جلال پایا جب یہ جلالی آواز شاہانہ انداز میں سنائی دی کہ، "یہ میرا پیارا بیٹا ہے جس سے میں خوش ہوں۔" 18 ۱۸۔ جب ہم مقدس پہاڑ پر موجود تھے تب ہمیں یہ آواز آسمان سے سنائی دی۔‬‬ 19 ۱۹۔ اِس الہیٰ کلام پر ہمارا اور بھی زیادہ یقین ہو گیا ہے۔ بہتر ہو گا کہ تم بھی اس کی طرف دہان دو۔ یہ ایک ایسے چراغ کی مانند ہے جو تاریکی میں صبح تک چمکتا ہے جب صبح کا تارا تمہارے دلوں میں اجاگر ہو گا۔ 20 ۲۰۔ اِس سب سے بڑھ کر تُم یہ جان لو کہ کوئی بھی لکھی ہوئی نبوت نبی کی عقل سے نہیں آتی۔ 21 ۲۱۔ کوئی بھی نبوت کبھی بھی کسی بھی آدمی کی مرضی سے نہیں آئی۔ بلکہ لوگ جو روح القدس سے معمور ہو کر خدا کی آواز سے بولتے تھے۔‬‬