باب

1 شرع فطِیر اَور خُداوند نے موُسیٰ سے کلام کر کے فرمایا کہ ۔ 2 ۔ سب پہلوٹھے میرے لئے مخصُوص کر ۔بنی اِسرائیل میں سے ہر ایک جو رِحم کوکھولے ۔ خواہ اِنسان خواہ حیوان وہ میرا ہے۔ 3 ۔ اور موُسیٰ نے لوگوں سے کہا ۔ کہ اِس دِن کو یاد رکّھو۔ جس میں تم مصر کی جائے غُلامی سے نکلے۔ کیونکہ خُداوند نے اپنے قوی ہاتھ سے تمہیں وہاں سے نِکالا ۔ اور تم خمیر نہ کھاؤ۔ 4 ۔ نئے گیہوں کے مہینے میں آج کے دِن تم باہر نکلے۔ 5 ۔اَور جب خُداوند تمہیں کِنعانیوں اَور حِتیوں اور اَموریوں اَور حویوں اور یبُوسیوں کے ملک میں داخِل کرے۔ جس کی بابت خُداوند نے تمہارے باپ دادا سے قَسم کھائی کہ تمہیں دے گا۔ وہ ملک جس میں دُودھ اور شہد بہتا ہے۔ تو اِس مہینے میں یہ عبادت کیِا کرو۔ 6 ۔سات دِن تک تم بے خمیری روٹی کھاؤ۔اور ساتویں دِن خُداوند کی عید ہوگی۔ 7 ۔سات دِن تک بے خمیری روٹی کھائی جائے۔نہ ہی خمیری روٹی نہ ہی اور نہ ہی خمیر ےتمہارے اِطراف میں کہیں نظر آئے۔ 8 ۔اور اُس دِن اپنے بیٹے کو بتانا اَور کہنا کہ یہ اُس کام کی یادگار ہے۔ جو خُداوند نے میرے لئے اُس وقت کیِاجب میَں ملک ِمصر سے نکلا ۔ 9 ۔اور یہ ایک نشانی تیرے لئے تیرے ہاتھوں پر اور تیری آنکھوں کے سامنے یادگار ہوگی ۔تاکہ خُداوند کی شریعت تیرے مُنہ میں ہو۔ کیونکہ خُداوند نے اپنے قوی ہاتھ سے تجھے مصر سے نکالا۔ 10 ۔تُو اِس رسم کو مقُررہ وقت پر سال بہ سال منایا کر۔ 11 پہلوٹھوں کی شرع اور جب خُداوند تجھے کِنعانیوں کی سر زمین داخل کرے ۔ جیسا کہ اُس نے تجھ سے اورتیرے باپ دادا سے قسم کھائی۔ اور اُسے تجھے عطا کرے۔ 12 ۔تو ہر ایک کو جو رِحم کھولے خُداوند کے کے لئے الگ کیِاکر اَور تیرے چوپائیوں میں سے سب پہلے نَر بچے خُداوند کے ہیں۔ 13 ۔اور گدھے کے پہلے بچّے کے بدلے برّہ کا فدیہ دیا کر۔ اور اگر تواُس کا فدیہ نہ دے تو اُس کی گردن توڑ ڈال ۔ اَور اپنے بیٹوں میں سے ہر ایک پہلوٹھے کا فدیہ دِیا کر۔ 14 ۔اَور جب کل کو تیرا بیٹا تجھ سے پوُچھے کہ اِس سے کیا مرُاد ہے ؟ تو کہنا ۔ کہ خُداوند اپنے قوی ہاتھ سے ہمیں مصر کی جائے غُلامی سے نِکال لایا۔ 15 ۔اور جب فرعُون سخت ہوگیااَور ہمیں جانے نہ دیتا تھا۔ تو خُداوند نے ملک ِمصر میں آدمیوں اور چوپائیوں کے سارے پہلوٹھے مارے۔ اِس لئے چوپائیوں کے نرَوں میں سب جو رِحم کھولتے ہیں ۔ میَں خُداوند کے لئے ذبح کرتا ہُوں۔اور اپنے فرزندوں میں سب پہلوٹھوں کا فدِیہ دیتا ہُوں۔ 16 ۔سو یہ تیر ے ہاتھ پر نِشان اور تیری آنکھوں کے سامنے یادگار ہوگی کہ خُداوند نے اپنے قوی ہاتھ سے ہمیں مصر سے باہر نِکالا۔ 17 ۔ بادل اَور آگ کا ستُون اَور جب فرعُون نے اُن لوگوں کو جانے دِیا ۔ تو خُداوند نے اُنہیں ملکِ فلِسطین کی راہ اگرچہ وہ نزدیک تھی نہ جانے دِیا ۔ کیونکہ خُدا نے کہا۔ ایسا نہ ہوکہ ۔ جب لوگ لڑائی دیکھیں تو پشیمان ہُوں۔ اور مصر کو واپس پھریں۔ 18 ۔ َور خُدا نے لوگوں کو بحرقِلُزم کے بیابان کی راہ میں پھیرا۔ اَور بنی اِسرائیل ملکِ مصر سے صف آرا ہو کرنکلے۔ 19 ۔اَور موُسیٰ نے اپنے ساتھ یوُسف کی ہڈیاں لیں۔ کیونکہ اُس نے بنی اِسرائیل کو قسم دے کر کہا تھاکہ یقیناً خدا تمہاری خبر لے گا۔ تو تم میری ہڈیوں کو یہاں سے اپنے ساتھ لے جانا ۔ 20 ۔تب وہ سکات سے روانہ ہُوئے ۔ اَور بیابان کے کے کنارے ایتامؔ میں اُتر پڑے ۔ 21 ۔اور خُداوند دِن کے وقت اُن کے آگے بادل کے ستُون میں جاتا تھا۔ کہ اُنہیں رستہ دِکھائے اور رات کے وقت آگ کے ستُون میں کہ اُنہیں روشنی بخشے ۔ تاکہ وہ دن میں چل سکیں۔ 22 ۔اور لوگوں کے سامنے سے دِن کے وقت بادل کا ستُون اَور رات کے وقت آگ کا ستُون نہیں ہٹتا تھا۔