باب

1 اخلاقی اوررسمی شرائع اورخُداوند نےموُسیٰ سے کلام کر کے فرمایا۔ 2 بنی اسرائیلؔ کی جماعت سے خطاب کر اورکہہ ۔کہ تم پاک ہو جاؤ ۔کیونکہ میں خُداوند تمہارا خُداپاک ہوں۔ 3 ہرایک شخص اپنی ماں اوراپنے باپ سے ڈرے ۔اورمیرے سبتوں کو مانے ۔میں خداوند تمہاراخدا ہوں۔ 4 تم بتوں کی طرف رجو ع نہ ہو ۔اورنہ اپنے لئے ڈھالے ہو ئے معبود بناؤ ۔میں خُداوند تمہاراخُدا ہوں۔ 5 اگرتمہیں سلامتی کاذبیحہ خُداوند کے لئے چڑھانا ہو تو ایسا چڑھانا کہ وہ تجھ پر کرم کرے۔ 6 اورجِس روز تم نے اسے ذبح کیا۔اُس دن اوراگلے دن اُسے کھاؤ ۔ اگر کچھ تیسرے دن تک بچ رہے تو وہ آگ سے جلا یا جائے۔ 7 اور اگر اُس میں سے تیسرے دن کھایا جائے تو یہ مکروہ ناپسندیدہ ہے۔ 8 اورجس نے کھایا گناہ اس کے سر پر ہوگا۔کیونکہ اس نے خُداوند کی پاک چیز کو داغ لگایا۔تووہ شخص اپنے لوگوں میں سے خارج کیاجائے گا۔ 9 اورجب تواپنی زمین کی فصل کاٹے۔توکھیت کے کناروں تک مت کاٹ۔اوراپنی فصل کے بال نہ چن ۔ 10 اوراپنے انگورستان کےسب خوشے نہ توڑ ۔اورگرے ہوئے انگور نہ اٹھا ۔بلکہ انہیں مسکین اورمسافر کے واسطے چھوڑدے ۔میں خُداوند تمہاراخداہوں۔ 11 تم چوری نہ کرو۔تم جُھوٹ نہ بولو ۔کوئی اپنے ہمسائے کو فریب نہ دے 12 اورمیرے نام کی جھوٹی قسم مت کھاؤ اوراپنے خدا کے نام کو داغ نہ لگاؤ۔ میں خداوند ہوں ۔ 13 تواپنے پڑوسی پرظلم نہ کر ۔نہ اس کاکچھ چھین لے۔اورمزدور کی مزدوری تیرے پاس اگلے دن تک نہ رہے ۔ 14 توبہرے کو گالی نہ دے ۔تو اندھے کے آگے ٹھوکر لگنے والی چیز نہ رکھ۔اوراپنے خداسے ڈر ۔میں خداوند ہوں ۔ 15 تو عدالت میں بے انصافی نہ کر۔ تو غریب کی رعایت نہ کر۔ اور نہ بڑے آدمی کا لحاظ کر۔ بلکہ انصاف سے اپنے ہمسایہ کی عدالت کر۔ 16 توچغل خوری کرتاہوااپنی قوم میں مت چل پھر ۔اوراپنے ہمسائے کو خون کے خلاف کھڑا نہ ہو ۔میں خداوند ہوں۔ 17 تواپنے بھائی سے اپنے دل میں بغض نہ رکھ بلکہ اُسے برمَلا ملامت کر تاکہ تُو اُس کے باعث خطاکار نہ ٹھہرے 18 تواپنی قوم کے فرزندوں سے بدلہ نہ لے اورنہ ان سے کینہ رکھ ۔تواپنے ہمسائے کو اپنی مانند پیار کر۔میں خُداوند ہوں 19 تومیری شریعتیوں پر عمل کر ۔تو اپنے چوپایوں کو غیر جنس سے نہ بھروانا۔تواپنے کھیت میں دو طرح کا بیج نہ بو ۔اور دو جنسوں کا بُنا ہواکپڑاتیرے اوپر نہ ہو۔ 20 اگرکو ئی مرد اس عورت سے ہم بستر ہو۔جو لونڈی اوردوسرے مرد کی منگیتر ہو۔جو نہ فدیہ دی گئی اورنہ آزاد کی گئی ہو۔توانہیں سزا دی جائے ۔وہ مارے نہ جائیں کیونکہ وہ آزاد نہ تھی۔ 21 وہ اپنی بدی کی قربانی کے لئے خُدواند کے واسطے خیمہ اجتماع کے دروازہ پرایک مینڈھا تقصیر کی قربانی کے لئے لائے۔ 22 توکاہن تقصیر کے مینڈھے سے خُدواند کے آگے اس خطا کے لئے جو اس نے کی کفارہ دے ۔توگناہ جو اس نے کیااسے بخشا جائے گا۔ 23 اورجب تم ملک میں داخل ہو۔اورہر ایک قسم کادرخت کھانے کےلئے لگاؤ۔ تواس کے پہلے پھل کو الگ کرو۔تین سال وہ تمہارے لئے ممنوع ہوگا۔اس میں سے نہ کھاؤ ۔ 24 اور چوتھے سال میں اس کے تمام پھل خدواند کی تمجید کے لئے پاک ہونگے 25 اورپانچویں سال تم اس کاپھل نہ کھاؤ۔تواس کی پیدا وار تمہارے لئے بڑھے گی۔ میں خداوند تمہارا خدا ہوں ۔ 26 تم کو ئی چیز خون کےساتھ نہ کھاؤ ۔اور نہ شگون ڈُھونڈو اورنہ فال نکالو۔ 27 تم اپنے سر کے بال گول طرح سے نہ کاٹو اورنہ تم اپنی داڑھی منڈاؤ۔ 28 اورمردے کے لئے تم اپنے بدنوں پرچیر نہ لگاو ۔اوراپنے اوپر گودنے سے نشان نہ کرو۔میں خدواند ہوں ۔ 29 تواپنی بیٹی کو بدکاری کےلئے بے حرمت نہ کروا۔تانہ ہو کہ ملک کے رہنے والے بدکاری کریں اورملک شرارت سے بھرجائے۔ 30 میرے سبتوں کو مانو۔اورمیرے مقدس کی تعظیم کرو۔میں خُداوند ہوں۔ 31 تم جادوگروں کی طرف مائل نہ ہو ۔اور نہ فال گیروں کو ڈھونڈو ۔کیونکہ تم ان سے ناپاک ہو جاؤ گے ۔میں خداوند تمہارا خُداہوں ۔ 32 تُوسفید سر کے آگے اٹھ کھڑا ہو۔اوربوڑھے کے منہ کی عزت کر ۔اوراپنے خُدا سے ڈر ۔میں خُداوند ہوں۔ 33 اگرکو ئی اجنبی تمہاری سرزمین میں تمہارے ساتھ رہے ۔تم اس پر ظلم نہ کر و 34 اوراجنبی جو تمہارے درمیان رہتاہے تمہارے نزدیک ایسا ہوگو یا وہ تم میں پیدا ہوا ہے ۔تو اسے اپنے آپ کی طرح پیا ر کر ۔کیونکہ تم بھی ملکِ مصر میں مسافر تھے ۔میں خداوند تمہارا خدا ہوں ۔ 35 تم عدالت کرنے میں اورپیمائش کرنے میں اورتولنے میں اورناپنے میں بے انصافی نہ کر و۔ 36 بلکہ تمہارےترازوپورے اورتمہارے وزن پورے اورایفہ پورے اورہین پورے ہوں ۔میں خُداوند تمہاراخدا ہوں جو ملکِ مصر سے تمہیں باہر نکال لایا۔ 37 پس میری سب شریعتوں اورحکموں کو مانواور اُن پر عمل کرو۔میں خداوند ہوں۔