باب

1 ممنوع رشتے اورخُداوند موسیٰ سے کلام کر کے فرمایا کہ۔ 2 بنی اِسرائیل سے خطاب کر اورکہہ ۔کہ میں تمہارا خداوندخداہوں۔ 3 تم ملکِ مصر کی عادات کے مطابق جہاں تم رہے۔کام نہ کرواورنہ ہی زمین کنِعان کی عادات کے موافق جہاں میں تمہیں داخل کروں گاتم کام کرو۔اوران کے رسم ورواج پر تم مت چلو۔ 4 میری حکموں کو بجالاؤ۔میرے قوانین کو مانو اوران پر چلو ۔کیونکہ میں خُداوند تمہارا خُداہوں۔ 5 پس میرے قوانین اورمیری حکموں پر عمل کرو۔کہ جو کوئی ان پر عمل کرے تووہ ان سے زندہ رہے گا۔میں خدواند ہوں 6 تم میں سے کو ئی اپنی قریبی رشتہ دار کے پاس اس کے بدن کو بے پردہ کرنے کے لئے نہ جائے ۔میں خُداوند ہوں ۔ 7 تواپنی ماں کے بدن کو جو تیرے باپ کابدن ہے بے پردہ نہ کرنا کیونکہ وہ تیری ماں ہے ۔تو ا س کے بدن کو بے پردہ نہ کرنا۔ 8 تواپنے باپ کی بیوی کے بدن کو بے پردہ نہ کرنا کیونکہ وہ تیرے باپ کا بدن ہے 9 تو اپنے بہن کے بدن کو چاہے وہ تیرے باپ کی بیٹی ہو چاہے تیری ماں کی۔اور خواہ وہ گھر میں پیدا ہوئی ہوخواہ کہیں بے پردہ نہ کرنا۔ 10 تواپنی پوتی یانواسی کے بدن کے بے پردہ نہ کرنا کیونکہ ان کا بدن توتیرا ہی بدن ہے ۔ 11 تیرے باپ کی بیوی کی بیٹی جو تیرے باپ سے پیدا ہوئی ہے تیری بہن ہے ۔تو اس کے بدن کو بے پردہ نہ کرنا۔ 12 تو اپنی پھوپھی کے بدن کوبے پردہ نہ کرنا کیونکہ وہ تیرے باپ کی قریبی رشتہ دار ہے ۔ 13 تو اپنی خالہ کے بدن کو بے پردہ نہ کرنا کیونکہ ہو تیری ماں کی قریبی رشتہ دار ہے ۔ 14 تواپنے باپ کے بھائی کے بدن کو بے پردہ نہ کرنا یعنی اس کی بیوی کے پاس نہ جاناوہ تیری چچی ہے ۔ 15 تواپنی بہو کے بدن کو بے پردہ نہ کرنا کیونکہ وہ تیرے بیٹے کی بیوی ہے۔ا س لئے تو اس کے بدن کو بے پردہ نہ کرنا۔ 16 تواپنی بھاوج کے بدن کوبے پردہ نہ کرنا کیونکہ وہ تیرے بھائی کا بدن ہے ۔ 17 تو کسی عورت اوراس کی بیٹی دونوں کے بدن کو بے پردہ نہ کرنا اورنہ تو اُس عورت کی پوتی یانواسی سے بیاہ کر کے ان میں سے کسی کے بدن کو بے پردہ کرنا ۔کیونکہ وہ دونوں اس عورت کی قریبی رشتہ دار ہیں ۔یہ بڑی خباثت ہے ۔ 18 تواپنی سالی سے بیاہ کرکے اسے اپنی بیوی کی سوکن نہ بنانا کہ دوسری کے جیتے جی اس کے بدن کو بھی بے پردہ کرے ۔ 19 توعورت کے پاس اس کے حیض کی نجاست کے وقت نہ جانا تاکہ اس کے بدن کو بے پردہ کرے ۔ 20 اورتو اپنے آپ کونجس کرنے کے لئے اپنے ہمسایہ کی بیوی سے صحبت نہ کرنا۔ 21 تواپنی نسل میں سے مولک کے لئے نَذر نہ گزران ۔اوراپنے خدا کے نام کو داغ نہ لگا۔میں خُداوند ہوں۔ 22 اورتو مردکے ساتھ عورت کی صحبت نہ کر کیونکہ یہ مکروہ کام ہے۔ 23 تو کسی حیوان کے ساتھ جماع نہ کرنا کہ اس سے نجس ہو۔اورکوئی عورت جانور کے آگے کھڑی نہ ہو کہ اس سے جماع کروائے کیونکہ یہ اشد بدی ہے۔ 24 تم ان باتوں میں سے کسی سے اپنے آپ کو نجس نہ کرو۔کیونکہ ایسی ہی باتوں سے وہ قومیں نجس ہوئیں۔جنہیں میں تمہارے آگے سے نکال دوں گا۔ 25 اورزمین ناپاک ہوئی۔سومیں اس کی بدی کی سزا دوں گا۔اورزمین اپنے رہنے والوں کو قے کردے گی۔ 26 پس تم میرے قوانین اورمیرے حکموں پرعمل کرو۔اوران گھِنونی باتوں میں سے تم خواہ دیسی خواہ پردیسی جو تمہارے درمیان ہے کوئی نہ کرو۔ 27 کیونکہ یہ سب پلید کام زمین کے باشندوں نے جو تم سے آگے تھے کئے اورزمین ناپاک ہوئی۔ 28 تاکہ جب تم زمین کو ناپاک کرو۔تووہ تمہیں قے نہ کردے ۔جیسا کہ تم سے پہلے کی قوموں کو اس نے قے کردیا۔ 29 کیونکہ ان پلیدگیوں میں سے جو کوئی کچھ کرے گا تو سب کرنے والے اشخاص اپنے لوگوں میں سے خارج کئے جائیں گے۔ 30 پس میرے حکموں پرعمل کرو۔تاکہ تم ان پلید کاموں میں سے جو تم سے پہلے کئے گئے کوئی نہ کرو۔اوراپنے آپ کو ان سے گندہ نہ کرو میں خُداوند تمہارا خدا ہوں ۔