باب

1 بِلدؔد کی تیسری تقریر تب بِلدؔد سوخی نے کہاکہ۔ 2 سَلطنَت اَور بادشاہی اُسی کی ہَیں۔ جو اپنے بُلند مکانوں میں اپنا حُکم قائم کرتا ہے۔ 3 کیا اُس کے لشکروں کا کُچھ شُمار ہے۔ یا کوئی ہے جس پر اُس کی روشنی نہیں چمکتی؟ 4 پس خُدا کے حضُور اِنسان کِس طرح صادِق ۔ اَور عورت کِس طرح پاک ٹھہرے؟ 5 دیکھ۔ اُس کی نِگاہ میں چاند بھی روشن نہیں۔ اَور نہ سِتارے ہی پاک ہَیں۔ 6 تو بھلا اِنسان کہاں جو گندگی ہے اَور آدم زاد کہا ں جو کِیڑا ہے؟