1
رحم کرنے کے لئے نصیحت اپنی روٹی پانی کی سطح پر ڈال کیونکہ بُہت دِنوں کے بعد تُو اُسے پالے گا۔
2
سات کو بلکہ آٹھ کو حِصّہ دے کیونکہ تُو نہیں جانتا کہ زمین پر کیا آفت آئے گی۔
3
جب بادل پانی سے بھر جاتے ہَیں تُو اُسے زمین پر گِراتے ہَیں اَور اگر کوئی درخت خواہ جنُوب کی طرف اَور خواہ شمال کی طرف گِر جائے تو جہاں وہ درخت گِراو ہیں پڑا رہے گا۔
4
جو ہَوا پر نظر کرتا ہَے وہ ہر گز نہ بوئے گا اَور جو بادلوں کا خیال کرتا ہَے وہ فصل ہرگز نہ کاٹے گا۔
5
جیسا تو نہیں جانتا کہ ہوا کی کیا راہ ہے اَور حاملہ کے رحم میں ہڈیاں کیونکہ بڑھتی ہَیں۔ ویسے ہی تُو سب کے قائم کرنے والے خُدا کے کاموں کو نہیں جان سکتا ۔
6
صُبح کو اپنا بیج بو ۔اَور شام تک اپنا ہاتھ ڈِھیلا نہ کر کیونکہ تُو نہیں جانتا کہ اُن میں سے کونسا بار ور ہوگا۔ یہ یا وہ ۔یا دونوں کے دونوں برابر بُرو مند ہوں گے۔
7
روشنی مرغُوب ہَے اَور سورج کے دیکھنے سے آنکھ کو مُسرت ہوتی ہَے۔
8
پس اگر آدمی برسوں زندہ رہے تو اُن میں خُوشی کرے لیکن تاریکی کے دِنوں کو یاد رکھّے کیونکہ وہ بہُت ہوں گے۔ سب کُچھ جو آتا ہَے وہ باطِل ہَے۔
9
پس اَے جوان ! اپنی جوانی میں خُوش ہو اَور تیرا دِل عالمِ شباب کے دِنوں میں مسُرور رہے اَور تُو اپنے دِل کی راہوں میں اَور اپنی آنکھوں کی نِگاہ میں چل لیکن جان رکھّ کہ اِن سب کے لئے خُداتُجھے عدالت میں لائے گا۔
10
پس اپنے دِل سے غم کو دُور کر اَور اپنے جسم سے بَدی کو نِکال ڈال ۔ کیونکہ لڑکپن اَور جوانی دونوں بے معنی ہَیں۔