طِطُس باب ۳

1 ۱۔ اُن کو یاد دلاؤ کہ حاکموں اور اُن کے تابع رہیں جن کے پاس اختیار ہے اُن کا حکم مانیں اور ہر اچھے کام کے لئے تیار رہیں۔ 2 ۲۔ کسی سے بحث نہ کریں، لڑائی جھگڑے سے پرہیز کریں اور دوسروں کے ساتھ حلیمی اور فروتنی سے پیش آئیں۔ 3 ۳۔ کیونکہ ہم بھی پہلے بے پروا اور نافرمان تھے ۔ ہم اپنی زندگی بے کار اور عیش و عشرت میں گزار رہے تھے، ہم برائی اور حقارت میں رہتے تھے، ہم نفرت کے لائق تھے اور آپس میں کینہ رکھتے تھے۔ 4 ۴۔ لیکن جب ہمارے منجی کا رحم اورانسان کے ساتھ اُس کا پیار ہم پر ظاہر ہوا۔ 5 ۵۔ اُس نےہمیں پاک روح میں نئی زندگی دے کر بچا لیا ،اُن سب کاموں کے لئے نہیں جو ہم نے راست بازی سے کیے بلکہ اپنی رحمت کی خاطر، 6 ۶۔خدا نے بھرپور طریقے سے ہم پر یسوع مسیح کے وسیلہ سے پاک روح اُنڈیل دی۔ 7 ۷۔ تاکہ فضل سے ہم راست باز ٹھہریں اور انصاف پائیں، ہمیشہ کی زندگی کے وارث بنیں۔ 8 ۸۔ یہ پیغام قابلِ بھروسہ ہےمیں چاہتا ہوں کہ تم پورے یقین کے ساتھ اِن باتوں کو بیان کرو ،تاکہ وہ لوگ جو خدا پر ایمان رکھتے ہیں اپنا ذہن اُن اچھے کاموں پر لگا سکیں جنہیں خدا نے اُن کے سامنے رکھا ہے۔ یہ چیزیں اچھی اور ہر شخص کے لئے فائدہ مند ہیں۔ 9 ۹۔ شریعت کے بارے میں جتنے بھی جھوٹے نسب نامے بیوقوفی کی بحث ، لڑائیاں اور جھگڑے ہیں انہیں درگزر کرو۔ یہ سب چیزیں بے مقصد اور بے فائدہ ہیں۔ 10 ۱۰۔ ایک دو بارنصحیت کرکے اُس شخص کو ردّ کرو جو تمہارے درمیان بار بار تفرقے پیدا کرتا ہے۔ 11 ۱۱۔ اور جان لو کہ ایسا انسان درست راستے کو چھوڑ کر گناہ کرتا ہے اور اپنے آپ کو مجرم ٹھہراتا ہے۔ 12 ۱۲۔ جب میَں اَرتماس یا تِخکُس کو تمہار ے پاس بھیجوں ؛ جلدی کرکے میرے پاس نیکپلس میں آنا جہاں میں نے سردیاں گزارنے کا اِرادہ کیا ہے۔ 13 ۱۳۔ جلدی کرو اور زبناس کو بھیجو، جو کہ قانون میں ماہر ہے، اور اپلوس کو بھی اُن سب چیزوں کے ساتھ جن کی اُن کو ضرورت ہے۔ 14 ۱۴۔ ہمارے ساتھ چلنے والوں کواچھے کاموں میں مشغول رہنا سیکھنا چاہیے تاکہ اُن کی ضروریات پوری ہوں اور وہ پھل دار ثابت ہو سکیں۔ 15 ۱۵۔ میرے ساتھ کے تما م لوگ تم کو سلام کہتے ہیں، اُنہیں سلام بھیجو جو ہم سے ایمان میں قائم رہتے ہوئے محبت کرتے ہیں۔ تم پر خدا کا فضل ہوتا رہے۔