1
۱۔پولس ،جو کہ خدا کا بندہ اور ہمارے یسوع مسیح کا رسول ہے،خدا کے برگزیدہ بندوں کے ایمان کےلئے اور سچائی کے علم کے لئےجو خدا ترسی کے موافق ہے۔
2
۲۔ جس کا وعدہ خدا نے ازل سے کیاجو جھوٹ نہیں بول سکتا۔
3
۳۔صیحح وقت پر اُس نے اپنے پیغام کو ظاہر کیا۔ میں نے ایسا خدا کے حکم سے کرنا تھا جو ہمارا منجی ہے۔
4
۴۔ ططس کے نام جو ہمارے مشترکہ ایمان میں سچا اور وفادار بیٹا ہے۔جلال ،رحم اور امن ہمارے خدا باپ اور یسوع مسیح کی طرف سے ہو۔
5
۵۔ میَں نے تمہیں کریتے میں اِس لئے چھوڑا تاکہ باقی ماندہ باتوں کو درست کرو جو ابھی مکمل نہیں ہیں اور ہر شہر میں بزرگ مقرر کرو جیسا میَں نے کہا تھا۔
6
۶۔ اور انہیں چنو جو بے عیب،ایک بیوی کے شوہر اور ایمان دار بچوں والے ہوں اور بُرے اور ناراست نہ جانے جائیں۔
7
۷۔ اُس راہنما کو جو خدا کے گھر کا نگہبان ہونے کے لئے ضروری ہے کہ وہ بے عیب ہونا چاہیے ، نہ غصہ اور نہ لالچ کرنے والا اور نہ نشہ سے غُل کرنے والا ہونا چاہیے۔
8
۸۔ اِس کے بدلے اُسے مہمان نواز اور سچائی کا دوست ہونا چاہیے۔
9
۹ ۔اُسے ہوش مند، راست باز، خدا ترس اور پرہیز گار ہونا چاہیے اور اُسے ایمان کے کلام پر سچی تعلیم کے موافق مضبوطی سے قائم رہنا چاہیےاور وہ جو اِس کے مخالف ہیں۔اُنہیں بھی قائل کر سکے جو قابلِ اعتماد سبق اُسے سکھایا گیا تھا اور اچھی تعلیم سے دوسروں کی حوصلہ افزائی کر سکے۔
10
۱۰۔ کیونکہ ایسے بہت سے سرکش لوگ خصوصاَجو مختونوں میں سے ہیں اِن کے الفاظ کوئی معنی نہیں رکھتےاور یہ دوسرے لوگوں کو دھوکا دیتے ہیں۔
11
۱۱۔ اُنہیں روکنا لازم ہے وہ شرمناک منافع کے لئے وہ تعلیم دیتے ہیں جو انہیں نہیں دینی چاہیے اور ایسا کرنے سے سارے خاندانوں کو متاثرکرتے ہیں۔
12
۱۲۔ اُن کے نبیوں میں سے ایک نے کہا کہ کریتی ہمیشہ جھوٹے ،موذی جانور سست اور کھاؤ ہوتے ہیں۔
13
۱۳۔ یہ گواہی سچ ہے لہذا اُنہیں ملامت کیا جائے تاکہ یہ اُن کے ایمان میں مضبوطی لا سکیں۔
14
۱۴۔ یہودیوں کی جھوٹی کہانیاں اور اُن لوگوں کے حکموں پراپنا وقت ضائع نہ کرو جو سچائی سے پھر جاتے ہیں۔
15
۱۵۔ وہ جو پاک ہیں ،اُن کے لئے سب چیزیں پاک ہیں لیکن وہ جو ناپاک اور آلودہ ہیں،اُن کے لئے کچھ بھی پاک نہیں ہے۔اُن کے ذہن اور ضمیر خراب ہوگئے ہیں۔
16
۱۶۔ وہ خدا کو جاننے کا دعویٰ کرتے ہیں مگراپنے کاموں سے اُس کی نفی کرتے ہیں وہ نفرت انگیز ، نافرمان اورکوئی بھی اچھا کام کرنے کے قابل نہیں۔