باب

1 ۔ خُداوند کا وہ کلام جو ہوسیع بن بیؔری پر شاہانِ یہوداہ عزیاہ اور یوتام اور آخز اور حزقیاہ کے ایّام میں اَور شاہ اِسرؔائیل یربعام بن یوآس کے ایّام میں پایا۔ 2 ۔ ہوسیع کا بیاہ ہوسیع کی معرفت خُداوند کے کلام کا آغاز خُداوند نے ہوسیع سے کہا کہ۔ جا اَور ایک زَنا کار عورت اَور زِنا کی اولاد اپنے لئے لے۔ کیونکہ مُلک بڑی زِناکاری کر کے خُداوند سے برگشتہ ہو گیا ہے۔ 3 ۔پس اُس نے جا کر جمر بنت د بلائیم سے بیاہ کیا۔ وہ حامِلہ ہُوئی اَور اُس سے اُس کے لئے بیٹا پیدا ہُؤا۔ 4 ۔اَور خُداوند نے اُس سے کہا کہ اُس کا نام یِزرعیؔل رکھّ کیونکہ تھوڑی مُدّت کے بعد مَیں یاہؔو کے گھرانے سے یِرزعیؔل کے خُون کا بدلہ لُوں گا اَور اسرؔائیل کے گھرانے کی مُملکَت کا خاتمہ کر دُوں گا۔ 5 ۔اَور اُس روز مَیں یِزرعیؔل کی وادی میں اِسرؔائیل کی کمان توڑ دُوں گا۔ 6 ۔ اَور وہ دُوسری دفعہ حامِلہ ہُوئی اَور بیٹی پیدا ہُوئی اَور خُداوند نے ہوسیع سے کہا کہ اُس کا نام لورُحامہ رکھّ کیونکہ مَیں اِسرؔائیل کے گھرانے پر پھر رحم نہ کرُوں گا بلکہ اُنہیں بِالکُل فراموش کر دُوں گا۔ 7 ۔لیکن یہوداہ کے گھرانے پر مَیں رحم کرُوں گا۔ اور میں خُداوند اُن کا خُدا انہیں رہائی دُوں گا۔ اَور اُنہیں کمان اَور تلوار اَور جنگ اَور گھوڑوں اَور سواروں کے وسیلے سے نہیں چھُڑاؤں گا۔ 8 جب جُمر نے لورُحؔامہ کا دُودھ چُھڑایا تو وہ پھر حامِلہ ہُوئی اَور بیٹا پیدا ہُؤا۔ 9 ۔ اَور خُداوند نے کہا کہ اُس کا نام لوعؔمّی رکھّ کیونکہ تُم میری اُمْت نہیں ہو۔ اَور میں تُمہارا خُدا نہیں ہُوں۔ 10 ۔ نجات کا وعدہ اَور بنی اسرؔائیل کا شُمار ساحِل کی رِیت کی طرح ہو گا جو ناپی نہیں جاتی اَور گِنی نہیں جاتی اَور اِس کی بجائے کہ اُن سے کہا جائے کہ تُم میری اُمّت نہیں وہ زندہ خُدا کے فرزند کہلائیں گے۔ 11 ۔اَور بنی اِسر؎ائیل اَور بنی یہوداہ مُتحد ہو جائیں گے اَور اپنے لئے ایک سردار مُقرّر کریں گے اَور اِس مُلک سے نکلیں گے کیونکہ یِزرعیؔل کا دِن عظیم ہوگا۔