باب ۱

1 ۱۔ مسیح یسوع کے خادموں پولس اور تیمتھیس کی طرف سے فلپی کے مقدسوں کے نام جو مسیح یسوع میں ہیں نگہبانوں اور خادموں سمیت۔ 2 ۲۔ ہمارے خدا باپ اور خداوند یسوع مسیح کی طرف سے تمہیں فضل اور اطمینان حاصل ہوتا رہے۔‬‬ 3 ۳۔ میں جب بھی تمہیں یاد کرتا ہوں تو خدا کا شکر کرتا ہوں۔ 4 ۴۔ ہر وقت میں تمہارے لئے خوشی سے دعا کرتا ہوں۔ 5 ۵۔ میں خدا کا شکر کرتا ہوں کہ تم پہلے دن سے آج تک اِنجیل پھیلانے میں میرے شریک ہو۔ 6 ۶۔ مجھے بہت بھروسہ ہے کہ جو نیک کام تم نے شروع کیا ہے یسوع مسیح کے آنے تک مکمل ہو جائےگا۔‬‬ 7 ۷۔ تمہارے بارے میں یہ خیال کرنا درست ہے کیونکہ تم میرے دل میں رہتے ہو، تم سب دفاع میں اور خوش خبری کی جواب دہی میں اور دونوں طرح امید و فضل میں میرے شریک ہو۔ 8 ۸۔ خدا گواہ ہے کہ میں یسوع کی طرح تم سے محبت رکھتا ہوں۔‬‬ 9 ۹۔ اور تمہارے لئے دعا کرتا ہوں کہ تمہاری محبت علم میں اور سمجھ میں اور بھی زیادہ سے زیادہ ہوتی جائے۔ 10 ۱۰۔ اور یہ دعا کرتا ہوں کہ تم عمدہ باتوں کو پسند کر سکو او رمسیح کے دن تک صاف دل اور بے عیب رہو۔ 11 ۱۱۔ اور میں دعا کرتا ہوں کہ تم راست بازی کے پھلوں سے جو مسیح میں ہیں بھرے رہو، خدا کی تمجید اور ستائش ہو۔‬‬ 12 ۱۲۔ پس اے بھائیو!میں تم کو بتاتا ہوں کہ جو میرے ساتھ ہوا،اُس کے باعث خوش خبری نے ترقی پائی۔ 13 ۱۳۔ مسیح کا قیدی ہونے کی وجہ سے سارے قید خانے کے پہرے داروں ا ور دوسرے لوگوں میں مشہور ہو گیا۔ 14 ۱۴۔ بہت سارے بھائی میری قید کی وجہ سے اور بھی زیادہ مضبوط ہو گئے ہیں ۔اب وہ اور زیادہ جوش کے ساتھ اور بے خوف ہو کر خدا کا کلام سُناتے ہیں۔‬‬ 15 ۱۵۔ کچھ حسد اور جھگڑے کی وجہ اور کچھ نیک نیتی سے مسیح کی منادی کرتے ہیں۔ 16 ۱۶۔ جو محبت سے مسیح کی منادی کرتے ہیں وہ خوش خبری کا دفاع کرتے ہیں۔ 17 ۱۷۔ لیکن کچھ خود غرضی اور غیر سنجیدگی سے مسیح کی منادی کرتے ہیں۔وہ سوچتے ہیں کہ وہ قید میں میرے لئے مصبیت پیدا کر رہے ہیں۔‬‬ 18 ۱۸۔ پس کیا ہوا؟ دونوں طرح مسیح کی منادی ہوتی ہے چاہے حسد سے چاہے سچائی سے۔ پس میں خوشی مناتا ہوں کہ لوگ مسیح کی خوشخبری کی منادی کرتے ہیں، اور میں اِسی بات میں خوشی مناتا رہوں گا۔ 19 ۱۹۔ میں خوشی مناؤں گا کیونکہ میں یہ جانتا ہوں کہ خدا مجھے قید سے رہا کرئے گا۔ وہ یہ اِس لیے کرئے گا کیونکہ تم میرے لیے ہو اور کیونکہ یسوع مسیح کی روح میری مدد کرتی ہے۔‬‬ 20 ۲۰۔ مجھے پوری امید ہے کہ میں شرمندہ نہ ہوں گا بلکہ ہمیشہ کی طرح پُر اعتماد ہوں کہ میرے بدن کے باعث مسیح کی تعظیم ہو، چاہے زندہ رہوں یا مروں۔ 21 ۲۱۔میرے لئے مسیح کا جینا اور مرنا نفع ہے۔‬‬ 22 ۲۲۔ لیکن بدن میں رہ کر اپنی مصبیت سے پھل پیدا کرتا ہوں پھر بھی نہیں جانتا کہ کس چیز کا انتخاب کروں ؟ میں دونوں میں پھنسا ہوا ہوں۔ 23 ۲۳۔ میری تو خواہش ہے کہ اِس دنیا کو چھوڑ کر مسیح کے ساتھ رہوں جو کہ بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ 24 ۲۴۔ مگرمیرا جسم میں رہنا تمہارے لئے فائدہ مند ہے۔‬‬ 25 ۲۵۔ چنانچہ مجھے پورا بھروسہ ہے اور میں یہ جانتا ہوں کہ میں تمہاری خوشی اور ایمان کے لئے زندہ رہوں ۔ 26 ۲۶۔ تاکہ جب میں دوبارہ تم سے ملوں تو مسیح یسو ع میں تمہیں مجھ پر فخر ہو۔ 27 ۲۷۔ تم اپنی زندگیاں مسیح کی خوش خبری کے مطابق گزارو،خواہ میں آؤں یا نہ آؤں۔ میں یہ سُن سکوںکہ تم ایمان کی خوش خبری کے لئے ایک ہی روح میں اکٹھے ایمان میں مضبوط رہو۔‬‬ 28 ۲۸۔ اور کسی بھی ایسی چیز سے نہ ڈرو جو تم پر غلبہ پاتی ہے جو کہ اُن کی تباہی ہے مگر تمہارے لئے نجات جو خدا کی طرف سے ہے۔ 29 ۲۹۔ کیونکہ تم کو یہ مسیح میں ملی ہے تاکہ نہ صرف اُس پر ایمان رکھیں بلکہ اُس میں دکھ بھی اٹھائیں۔ 30 ۳۰۔ چنانچہ جس طرح سے میں دکھ اٹھاتا ہوں تمہیں بھی اٹھانا ہے ۔اب تم نے مجھ سے سُن لیا ہے۔‬‬