باب۳۴

1 ۱۔۔ حدودِ کنعان اور خُداوندنے موسیٰ سے کلام کر کے فرمایا۔ 2 ۲۔۔بنی اِسرائیل سے خطاب کر اور اُن سے کہہ۔ جب تم ملک کِنعان میں داخل ہو اور یہ وہ ملک ہے جو تمہیں میِراث میں ملے گا ۔ تو ملک کِنعان کی حدُود یہ ہوں گی ۔ 3 ۳۔۔جنوبی حد دشت صین سے جو اِدوم کے کنارے تک ہے شرُوع ہوگی ۔ اور بحرشور اُس کے مشرق میں ہوگا۔ 4 ۴۔۔پھر وہ جنُوب میں عقرابیم کی چڑھائی کو گھومے گی اور صین تک پہنچے گی پھر جنُوب سے نکل کر قادس برنیع کوجائے گی اور حصر ادّار سے ہو کر عصمون تک پہنچے گی۔ 5 ۵۔۔تب یہ حد عَصمون سے پھر کر مصر کی نہر کو جائے گی ۔ اور سمنُدر کے کنارے ختم ہوگی۔ 6 ۶۔۔اور حد مغربی بُحرِ روم تمہاری حد ہوگی۔ 7 ۷۔۔اور تمہاری شمالی حد یہ ہوگی بُحرِ روم سے کوہِ حُور تک نشان لگاؤ۔ 8 ۸۔۔ اور کوہِ حور سے حمات کے مدخل تک نشان لگاؤ۔ اور حد کا کنارہ صداد سے ملے گا۔ 9 ۹۔۔ پھر وہ حد وہاں سے زِفرون کو جائے گی اور حصر عینان پر ختم ہوگی۔ یہ تمہاری شمالی حد ہے۔ 10 ۱۰۔۔ اور مشرقی حد کا تم اپنے لئے حصر عینان سے سفام تک نشان لگاؤ۔ 11 ۱۱۔۔ پھر یہ حد سفام سے رِبلہ تک عین کے مشرق کو اُترے گی۔ اور اُترتی ہُوئی مشرق کی طرف بُحرِ کنرت سے ملے گی۔ 12 ۱۲۔۔ پھر وہ یردن تک اُترے گی اور بحُیرہ ملح پر ختم ہوگی۔ یہ تمہاری سرزمین کی ہر ایک طرف کی حدُود ہوں گی۔ 13 ۱۳۔۔ پھر موسیٰ نے بنی اِسرائیل کو حکم دے کر کہا۔یہ وہ ملک ہے جسےتم قُرعہ سے میِراث میں لو گے ۔ جیسا خُداوند نے فرمایا۔ 14 ۱۴۔۔ یہ ساڑھے نو قبائل کو دِیا جائے گا ۔ کیونکہ بنی روبِن کے قبیلہ اور بنی جد کے قبیلہ اور مَنّسی کے آدھے قبیلے نے اپنے آبائی گھرانوں کے مطاُبق میِراث پائی۔ 15 ۱۵۔۔ اُن اَڑھائی قبیلوں نے یردن کے پار یریحو کے مشرق کی طرف میِراث پائی ہے۔ 16 ۱۶۔۔اور خُداوند نےموسیٰ سے کلا م کرکے فرمایا۔ 17 ۱۷۔۔ اُن آدمیوں کے نام جو تمہیں ملک تقسیم کریں گے یہ ہیں۔ الیعزر کاہِن اور یشُوع بِن نوُن۔ 18 ۱۸۔۔ اور تم ہر قبیلہ میں سے رئیس لو ۔ تاکہ وہ ملک کو تقسیم کریں۔ 19 ۱۹۔۔ اور اُن کے نام یہ ہیں یہوُداہ کے قبیلہ میں سے کالِب بِن یُفنہ۔ 20 ۲۰۔۔بنی شمعون کے قبیلہ میں سے سموئیل بِن عمیہود۔ 21 ۲۱۔۔ اور بِنیمین کے قبیلہ میں سے الیداد بِن کسلون۔ 22 ۲۲۔۔ اور بنی دان کے قبیلہ میس سے رئیس بَقی بِن یگلی۔ 23 ۲۳۔۔ اور بنی یُوسف کے بنی مَنّسی کے قبیلہ میں سے رئیس حنی ایل بِن افود۔ 24 ۲۴۔۔اور بنی افرائیم کے قبیلہ میں سے رئیس رئیس قموُایل بِن سفتان۔ 25 ۲۵۔۔ اور بنی زبُولون کے قبیلہ میں سے رئیس الیصفن بِن فرناک۔ 26 ۲۶۔۔ اور بنی اشکار کے قبیلہ میں سے رئیس فلتی ایل بِن عزان۔ 27 ۲۷۔۔ اور بنی آشر کے قبیلہ میں سے رئیس اخیہود بِن شلومی۔ 28 ۲۸۔۔اور بنی نفتالی کے قبیلہ میں سے رئیس فداہیل بِن عمیہود۔ 29 ۲۹۔۔ یہ وہ ہیں۔ جِنہیں خُداوند نے حکم دِیا ۔ کہ ملک کِنعان بنی اِسرائیل کو تقسیم کر دیں۔