باب۲۹

1 ۱۔۔ ساتویں مہینہ کی قربانیاں اور ساتویں مہینے کے پہلے دِن تمہاری مقُدس محفل ہوگی۔ کوئی غُلامانہ کام نہ کرو ۔ یہ تمہارے لئے نرسنگے بجانے کا دِن ہوگا۔ 2 ۲۔۔ اور خُداوند کے لئے تم عُمدہ خُوشبودار سوختنی قُربانی گزُرانو۔ ایک بچھڑا اور ایک مینڈھا اور سات بے عیب برّے ایک ایک سال کے۔ 3 ۳۔۔ اور اُس کے ساتھ نَذر کی قُربانی کے لئے ایفہ کے تین دسویں حِصے میدہ تیل سے ملَا ہُؤاہر ایک بچھڑے کے لئے ایفہ کے دو دسویں حِصے مینڈھے کے لئے۔ 4 ۴۔۔اور ساتوں برّوں کے لئے ہر ایک برّہ کے پیچھے ایفہ کا دسواں حِصہ۔ 5 ۵۔۔اور ایک بکرا خطا کی قُربانی کے جو تمہارے کفارہ کے لئے قُربانی کیِا جائے۔ 6 ۶۔۔ماسِوائے ماہانہ سوختنی قُربانی اور اُس کی نَذر کی قُربانی کے اور دائمی سوختنی قربانی اور اُس کی نذر کی قربانیوں اور حسبِ دستُور اُن کے تپاوَن کے یہ عُمدہ خُوشبودار آتشین قُربانی تم خُداوندکے لئے گزُرانو۔ 7 ۷۔۔ اور اُسی ساتویں مہینے کے دسویں دِن تمہاری محفل ہوگی۔ تم نفس کشی کرو اور کوئی غُلامانہ کام نہ کرو۔ 8 ۸۔۔تم خُداوند کے لئے عُمدہ خُوشبُودار سوختنی قُربانی گزُرانو۔ایک بچھڑا اور ایک مینڈھا۔ اور سات برّے ایک ایک سال کے یہ سب بے عیب ہوں۔ 9 ۹۔۔اور اُس کے ساتھ نَذر کی قُربانی ایفہ کے تین دسویں حِصے میدہ تیل سے ملَا ہُؤا ہر بچھڑے کے پیچھے اور ایفہ کے دو دسویں حِصے ہر ایک مینڈھے کے پیچھے۔ 10 ۱۰۔۔اور ساتوں برّوں میں سے ہر ایک برّے کے لئے ایفہ کا دسواں حِصہ۔ 11 ۱۱۔۔ اور ایک بکرا خطا کی قُربانی کے لئے ۔ ماسِوائے خطا کی قُربانی کے جو کفارہ دینے کے لئے ہےاور دائمی سوختنی قُربانی اور اُس کی نَذر کی قُربانی اور اُس کے تپاوَن کے۔ 12 ۱۲۔۔اور اُس کے پندرھویں دِن تمہاری مقُدس محفل ہوگی۔ کوئی غُلامانہ کام نہ کرو ۔ اور سات دِن خُداوند کے لئے عید کرو۔ 13 ۱۳۔۔اور تم سوختنی خُداوند کے لئے عُمد ہ خُوشبُودار آتشین قُربانی گزُرانو ۔ تیرہ بچھڑے اور دو مینڈھے اور چودہ برّے ایک ایک سال کے یہ بے عیب ہوں۔ 14 ۱۴۔۔ اور اُن کے ساتھ نَذر کی قُربانی ۔ تیرہ بچھڑوں میں سے ہر ایک بچھڑے کے لئے ایفہ کے تین دسویں حِصے میدہ تیل سے ملَا ہُؤا اور دو مینڈھوں میں سے ہر ایک مینڈھے کے لئے ایفہ کے دو دسویں حِصے۔ 15 ۱۵۔۔اور چودہ برّوں میں سے ہر ایک برّے کے لئے ایفہ کا دسواں حِصہ۔ 16 ۱۶۔۔ اور خطا کی قُربانی کے لئے ایک بکرا۔ یہ ماسِوائے دائمی سوختنی قُربانی اور اُس کی نَذر کی قُربانی اور اُس کے تپاوَن کے ہوگا۔ 17 ۱۷۔۔اور دُوسرے دِن بارہ بچھڑے اور دو مینڈھے اور چودہ بےعیب برّے۔ 18 ۱۸۔۔اور اُس کی نَذر کی قُربانی اور اُس کے تپاوَن کے لئے ۔ ہر ایک بچھڑے اور مینڈھے اور برّے کے لئے حسبِ دستُور اُن کے شُمار کے مطابق۔ 19 ۱۹۔۔ اور ایک بکرا خطا کی قُربانی کے لئے ماسِوائے دائمی سوختنی قُربانی اور اُس کی نَذر کی قُربانی اور اس کے تپاوَن کے۔ 20 ۲۰۔ اور تیسرے روز گیارہ بچھڑے اور دو مینڈھے اور چودہ بے عیب برّے ایک ایک سال کے۔ 21 ۲۱۔۔ اور اُن کی نَذر کی قُربانیاں اور اُن کے تپاوَن ۔ بچھڑوں اور مینڈھوں اور برّوں کے لئےحسبِ دستُور مطُابق اُن کے شُمار کے۔ 22 ۲۲۔۔ایک بکرا خطا کی قُربانی کے لئے ماسِوائے دائمی سوختنی قُربانی اور اُس کی نَذر کی قُربانی اور اُس کے تپاوَن کے۔ 23 ۲۳۔۔اور چوتھے روز دس بچھڑے اور دو مینڈھے اور چودہ بے عیب برّے ایک ایک سال کے۔ 24 ۲۴۔۔اور اُن کی نَذر کی قُربانیاں اور اُن کے تپاوَن ۔ بچھڑوں اور مینڈھوں اور برّوں کے لئے حسبِ دستُور مطُابق اُن کے شُمار کے۔ 25 ۲۵۔۔اور ایک بکر اخطا کی قُربانی کے لئے ۔ ماسِوائے دائمی سوختنی قُربانی اور اُس کی نَذر کی قُربانی او ر تپاوَن کے۔ 26 ۲۶۔۔اور پانچویں روز نو بچھڑے اور دو مینڈھے اور چودہ بے عیب برّے ایک ایک سال کے۔ 27 ۲۷۔۔ اور اُن کی نَذر کی قُربانی اور اُن کے تپاوَن ۔ بچھڑوں اور مینڈھوں اور برّوں کے لئے حسبِ دستُور مطُابق اُن کے شُمار کے۔ 28 ۲۸۔۔اور ایک بکرا خطا کی قُربانی کے لئے ۔ ماسِوائے دائمی سوختنی قُربانی اور اُس کی نَذر کی قُربانی اور اُس کے تپاوَن کے۔ 29 ۲۹۔۔ اور چھٹے روز آٹھ بچھڑے اور دو مینڈھے اور چودہ بے عیب برّے ایک ایک سا ل کے۔ 30 ۳۰۔۔ اور اُن کی نَذر کی قُربانی اور اُن کے تپاوَن۔ بچھڑوں اور مینڈھوں اور برّوں کے لئے ۔ حسبِ دستُور اُن کے شُمار کے مطُابق۔ 31 ۳۱۔۔اور ایک بکرا خطا کی قُربانی کے لئے ۔ ماسِوائےدائمی سوختنی قُربانی اور اُس کی نَذر کی قُربانی اور اُن کے تپاوَن کے۔ 32 ۳۲۔۔اور ساتویں روز سات بچھڑے اور دو مینڈھے اور چودہ بے عیب برے ایک ایک سال کے۔ 33 ۳۳۔۔اور اُن کی نذر کی قربانی اور اُن کے تپاون۔ بچھڑوں اور مینڈھوں اور بروں کے لئے حسب ِ دستور بمطابق اُن کے شمار کے۔ 34 ۳۴۔۔اور ایک بکرا خطا کی قربانی کے لئے۔ ماسوائے دائمی سوختنی قربانی اور اُن کی نذر کی قربانی اور اُس کے تپاون کے۔ ۳۵۔۔اور آٹھویں روز تمہار ی عید ہوگی۔ کسی قسِم کا غُلامانہ کام نہ کرو۔ ۳۶۔۔اور سوختنی قُربانی خُداوند کے لئے عُمدہ خُوشبُودار آتشین قُربانی گزُرانو ایک بچھڑا اور ایک مینڈھا اور سات بے عیب برّے ایک ایک سال کے۔ 37 ۳۷۔۔ اور اُس کی نذر کی قُربانیاں اور اُس کے تپاوَن بچھڑے اور مینڈھے اور برّوں کے لئے حسبِ دستُور اُن کے شُمار کے مطُابق۔ 38 ۳۸۔۔اور ایک بکرا خطا کی قُربانی کے لئے ماسِوائے دائمی قُربانی اور اُس کی نَذر کی قُربانی اور اُس تپاوَن کے۔ 39 ۳۹۔۔ تمہاری منَتوں اور تمہاری خُوشی کی قُربانیاں اور تمہاری سوختنی قُربانیوں اور تمہارئ نَذر کی قُربانیوں اور تمہارے تپاونوں اور تمہاری سلامتی کی قُربانیوں کے علاوہ یہی چیزیں ہیں۔ جو تم خُداوند کے لئے اپنی معُین عیدوں میں گزُرانو گے۔ 40 ۴۰۔۔ تب موسیٰ نے سب کچھ جو خداوند نے اُسے فرمایا بنی اسرائیل سے کہا۔