باب۱۸

1 ۱۔اور خُداوند نے ہارون سے فرمایا۔ کہ مقدس کا بارِ گنُاہ تیرے اور تیرے بیٹوں اور اور تیرے ساتھ تیرے باپ کے گھر پر ہوگا۔اور تمہاری کہانت کا بارِ گنُاہ تیرے اور تیرے ساتھ تیرے بیٹوں پر ہوگا۔ 2 ۲۔۔اور تُو اپنے بھائیوں لاوی کے قبیلے یعنی اپنے باپ کے قبیلہ کو اپنے ساتھ لا۔ تاکہ تیرے ساتھ ملیں اور تیری اور تیرے بیٹوں کی خدمت کریں مگر تُو اور تیرے ساتھ تیرے بیٹے خیمہ شہادت کے سامنے رہیں۔ 3 ۳۔۔اور وہ تیرے احکام اور خیمہ کے تمام کاموں پر غور کریں لیکن مقُدس برتنوں اور مذبح کے نزدیک نہ آئیں ۔ تانہ ہو کہ وہ مر جائیں اور تم بھی اُن کے ساتھ ہلاک ہوؤ۔ 4 ۴۔۔وہ تیرے ساتھ ملیں۔اور خیمہ اجتماع کی حفاظت اور اُس کی سب خدمت کریں ۔ اور کوئی غیر شخص تمہارے نزدِیک نہ آئے۔ 5 ۵۔۔اور تم مقَدس اور مذبح کی حِفاطت کرو ۔ تاکہ بنی اِسرائیل پرپھر غضب نہ ہو۔ 6 ۶۔۔اور دیکھو میَں نے بنی اِسرائیل کے درمیان سے تمہارے بھائیوں بنی لاوی کو لیِا۔ اور اُنہیں خُداوند کے لئے تمہارا ہدیہ کیِا۔ تاکہ وہ خیمہ اجتماع کی خدمت میں لگے رہیں۔ 7 ۷۔۔تُو اور تیرے ساتھ تیرے بیٹے اپنی کہانت کی اُس سب کچھ میں جومذبح کے لئے ہے یا پردہ کے اندر ہے حفاظت کر و اور خدمت کرو۔کیونکہ میَں نے تمہاری کہانت کو عطیہ کی خدمت کیا ہے۔ اگر کوئی غیر شخص نزدیک آئے گاتو مارا جائے گا۔ 8 ۸۔۔اور خُداوند نے ہارون سے کہا ۔ کہ میَں نے اپنی سب اُٹھائی ہُوئی قُربانیوں کا بقیہ تیرے سپُرد کیِا۔ بنی اِسرائیل کی سب پاک چیزوں میں سے تیرے یہ تیرے ممسوح ہونے کا حق ٹھہرا کر میَں نے تجھے اور تیرے بیٹوں کو اَبدی حق کے طور پر دِیا ہے۔ 9 ۹۔۔پاک ترین چیزوں میں سے یہ تیرا ہوگا۔ اُن کی سب قُربانیاں یعنی نَذر کی قُربانیاں اور خطا کی قُربانیاں اور گنُاہ کی قُربانیاں جو وہ میرے لئے لائیں۔ یہ پاک ترین چیزیں تیری اور تیرے بیٹوں کی ہوں گی۔ 10 ۱۰۔۔تُو اُنہیں نہایت پاک جگہ میں کھانا۔ اُن میں سے فقط مرد کھائیں ۔ وہ تیرے لئے مقُدس ہوں۔ 11 ۱۱۔۔اور اُن کے ہدیوں میں سے یہ تیرا ہے۔ بنی اِسرائیل کی تمام ہِلائی ہوُئی قُربانیاں میَں نے تجھے اور تیرے بیٹوں اور بیٹیوں کو اَبدی حق کے طور پر دی ہیَں ۔ تیرے گھر میں سب جو پاک ہیں اُسے کھا سکیں گے۔ 12 ۱۲۔۔سب اچھا تیل اور مَے اور گیہوں کے پہلے پھَل جو وہ خُداوند کے لئے لائیں ، میَں نے تجھے دئیے۔ 13 ۱۳۔۔ اور اُن کی زمین کےپہلے پکے ہُوئے پھَل جو وہ خُداوند کے لئے لائیں تیرے ہوں گے ۔ تیرے گھر میں سب جو پاک ہیں اُسے کھائیں۔ 14 ۱۴۔۔بنی اِسرائیل کی ہر ایک مخصوص شُدہ چیز تیری ہے۔ 15 ۱۵۔۔ہر ایک رحم کے کھولنے والا کیا انسان کیا حیوان جِسے وہ خُداوند کی قُربانی کے لئے لائیں تیرا ہے۔ لیکن اِنسان کے پہلوٹھوں اور ناپاک چوپایوں کے پہلوٹھوں کا تُو فدیہ لینا۔ 16 ۱۶۔۔ اور آدمی کا ایک فدیہ جب وہ ایک مہینہ کا ہُؤا پانچ مِثقال مقَدس کے مطُابق ہوگااور وہ بیس جیرہ کا ہے۔ 17 ۱۷۔۔مگر گائے اور بَیل اور بھیڑ اور بکری کے پہلے بچوں کا تُو فدیہ نہ لینا ۔ کیونکہ وہ پاک ہیں ۔ اُن کا خُون تُو مذبح پر چھڑکے گا اور اُن کی چربی آتشین قُربانی کے واسطے جَلائے گا۔ کہ خُداوند کے لئے عُمدہ خُوشبُو ہو۔ 18 ۱۸۔۔ اوراُن کا گوشت تیرا ہوگاجیسے کہ ہلایا ہُؤا سینہ اور دہنا شانہ تیرا ہوگا۔ 19 ۱۹۔۔ اور تمام پاک چیزیں جو بنی اِسرائیل خُداوندکے لئے لائیں ۔ میَں نے تجھے اور تیرے بیٹوں کو اور تیری بیٹیوں کو اَبدی حق کے طور پر دِیں۔ یہ نمک کا عہد زمانہ کے انجام تک خُداوند کے سامنے تیرے لئے اور تیری نسل کے لئے ہوگا۔ 20 ۲۰۔۔اور خُداوند نے ہارون سے فرمایا۔ کہ تُو اُن کے ملک مین میراث نہ لے ۔ اور نہ اُن کے درمیان تیرا حِصہ ہوگا۔ کیونکہ بنی اِسرائیل کے درمیان تیرا حِصہ اور تیری میراث میَں ہُوں۔ 21 ۲۱۔۔لیکن بنی لاوی کے لئے اُس خدمت کے واسطے جو وہ خیمہ اجتماع میں کریں گے۔ میں نے بنی اِسرائیل کی سب دہ یکیاں میِراث کر دیں ہیں۔ 22 ۲۲۔۔ اور آگے کو بنی اِسرائیل خیمہ اجتماع کے پاس نہ آئیں۔ تانہ ہو کہ اُن کا گنُاہ اُن کے سر لگے اور و ہ ہلاک ہوں۔ 23 ۲۳۔۔بلکہ لاوی ہی خیمہ اجتماع کی خدمت کریں ۔ اور یہ اُن ہی کا ذِمہ ہوگا۔ یہ ایک اَبدی فرض تمہاری پُشتوں میں ہوگا۔اور بنی اِسرائیل میں اُن کی میراث نہ ہوگی۔ 24 ۲۴۔۔کیونکہ بنی اِسرائیل کی دَہ یکیاں جو وہ خُداوند کے سامنے نَذر لائیں گے ۔ میَں نے لاویوں کی میراث کر دِیں ہیں۔اِسی لئے میَں نے اُن کی بابت کہا ۔ کہ وہ بنی اِسرائیل کے درمیان میراث نہ پائیں گے۔ 25 ۲۵۔۔اور خُداوند نے موسیٰ سے کلام کر کے فرمایا۔ 26 ۲۶۔۔ تُو لاویوں سے خطاب کر اور اُن سے کہہ کہ جب تم بنی اِسرائیل سے دَہ یکیاں لو جو میَں نے تمہاری میراث کر دَی ہیں۔ تو ہر دَہ یکی کی دَہ یکی خُداوند کے لئے نَذر لاؤ۔ 27 ۲۷۔۔ تو تمہاری نَذر کھلیان اور کولھو کے نَذرانے کی طرح سمجھی جائے گی۔ 28 ۲۸۔۔ اور اِس طرح تم اپنی سب دَہ یکیوں میں سے جو تم بنی اِسرائیل سے لو۔ خُداوند کے لئے نَذر لاؤ ۔ اور تمہاری نَذریں جو خُداوند کے لئے ہوںوہ ہارون کاہِن کو دینا۔ 29 ۲۹۔۔ اور تمہاری سب نَذریں جو اپنے ہدیوں میں سے تم خُداوند کے لئے لاؤ۔سب سے اچھی اور پاک چیزیں ہوں۔ 30 ۳۰۔۔اور تُو اُن سے کہہ کہ جب تم اچھے سے اچھا حِصہ نَذرانہ دے چُکو ۔ تو دَہ یکیوں کا بقیہ لاویوں کے لئے کھلیان اور کولھو کی پیداوار کی مانند ہوگا۔ 31 ۳۱۔۔ اور تم اور تمہارا خاندان اُنہیں کسی بھی جگہ کھاؤ ۔ کیونکہ وہ خیمہ اجتماع کی خدمت کے لئے تمہاری اجرت ہے ۔ 32 ۳۲۔۔اور اگر تم اپنی اچھی چیزیں نَذرانہ لاؤ گے ۔ تو اُس کے سبب تم گنہگار نہ ٹھہرو گے ۔ مگر تم بنی اِسرائیل کی مقُدس چیزوں کو ناپاک نہ کرو ۔ تاکہ تم ہلاک نہ ہو جاؤ۔