باب ۱

1 ۱۔ پولس کی طرف سے جو اُس زندگی کے وعدہ کے مطابق جو مسیح یسوع میں ہے، خدا کی مرضی سےمسیح یسوع کا رسول ہے۔ 2 ۲۔ پیارے فرزند تیمتھیس کے نام، فضل، رحم اور اطمینان خدا باپ اور مسیح یسوع جو ہمارا نجات دہندہ ہے کی طرف سے تجھے حاصل ہوتا رہے۔‬‬ 3 ۳۔ میں خدا کا شکر کرتاہوں کہ میں صاف دلی سے خدا کی خدمت کرتا ہوں جیسے میرے باپ دادا نے کی، میں دن رات تجھے اپنی دعاؤں میں یا دکرتا ہوں۔ 4 ۴۔ تیرے آنسوؤں کو یاد کرکے تیری ملاقات کا مشتاق رہتا ہوں تاکہ میں خوشی سے بھر جاؤں۔ 5 ۵۔ مجھے تیرا بے ریا ایمان یا دلا یا گیا ہے جو پہلے تیری نانی لوئس اور تیری ماں یونیکے رکھتی تھیں اورمجھے یقین ہے کہ تو بھی رکھتا ہے۔‬‬ 6 ۶۔ اِس لئے میں تجھے یاد دلاتا ہوں کہ تو خدا کی اُس نعمت کو چمکا جو میرے ہاتھ رکھنے کے بعد تجھے حاصل ہوئی۔ 7 ۷۔ کیونکہ خدا نے ہمیں دہشت کی روح نہیں دی بلکہ قدرت، محبت اور تربیت کی روح دی ہے۔‬‬ 8 ۸۔ پس ہمارے خداوند کی گواہی دینے سے اور مجھ پولس سے جو اُس کا قیدی ہوں نہ شرما بلکہ خدا کی قدرت کے موافق خوش خبری کی خاطر اُس کے دکھوں میں شریک ہو۔ 9 ۹۔ وہ خدا ہے جس نے ہمیں نجات دی اور پاک بلاوے سے بلایا، ہمارے کاموں کے موافق نہیں بلکہ اپنے ارادے اور اُس فضل کے موافق جو مسیح یسو ع میں ہم پر ازل سے ہے۔ 10 ۱۰۔ لیکن اب خدا کی نجات ہمارے منجی خداوند یسوع مسیح کے ظہور کے ذریعے ہم پر ظاہر ہوئی۔ وہ مسیح ہے جس نے موت کو نیست کر دیا اور خوش خبری کے وسیلہ سے زندگی کو روشن کر دیا جو کبھی ختم نہیں ہو گی۔ 11 ۱۱۔ اِسی وجہ سے میں منادی کرنے والا رسول اور استاد مقرر ہوا۔ ‬‬ 12 ۱۲۔ اِس سبب سے میں بھی دکھ اُٹھاتا ہوں۔ مگر شرماتا نہیں، کیونکہ جس پر میرا ایمان ہے میں اُسے جانتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ جو کچھ میں نے اُس کے سپرد کیا ہے وہ اُس دن تک اُس کی حفاظت کر سکتا ہے۔ 13 ۱۳۔ جو صیحح نصیحتیں مجھ سے تم نے سنیں اُس ایمان اور محبت کے ساتھ جو مسیح یسوع میں ہے اُن کا نمونہ یاد رکھنا۔ 14 ۱۴۔ جو اچھی چیزیں خدا نے تمہارے سپرد کیں پاک روح کے ذریعے اُن کی حفا ظت کیے جاؤ جو ہم میں رہتا ہے۔‬‬ 15 ۱۵۔تم جانتے ہو جو آسیہ میں رہتے ہیں وہ سب مجھ سے پھر گئے ہیں۔ جن میں سے فوگلس اور ہرمگنیس ہیں۔ 16 ۱۶۔ خدا اُنیسفرس کے گھرانے پر رحم کرے کیونکہ اُس نے اکثر مجھے تازہ دم کیا اور وہ میری قید سے شرمندہ نہ ہوا۔ 17 ۱۷۔ بلکہ جب وہ روم میں تھا اُس نے بڑی کوشش سے مجھے تلاش کیا اور مجھے ڈھونڈ لیا۔ 18 ۱۸۔ خداوند اُسے بخشے کہ اُس دن اُس پر رحم ہو۔ جب میں اِفسس میں تھا تو اُس نے ہر طرح سے میری مدد کی تو اِسے خوب جانتا ہے۔‬‬