باب

1 رہبروں کی سزا اَور رْوح نے مْجھےاْٹھایا اَور خْداوند کے گھر کے مشرقی پھاٹک کے پاس لایا جس کا رْخ مشرق کی طرف ہے۔تو کیا دیکھتا ہوں کہ پھاٹک کے راستے کے پاس پچیس آدمی ہیں۔ اَور مَیں نے اْن کے درمیان قوم کے سردار وں میں سے یازنیاہ بِن عزّْور اَورفلطیاہ بِن بنایاہ کو دیکھا۔ 2 اَور اْس نے مْجھ سے کہا۔ اَے اِبنِ بشر! یہ وہ آدمی ہیں جو بَدی کے منصوبے بناتے اَور اْس شہر میں سازشیں کرتے ہیں۔ 3 وہ کہتے ہیں کہ کیا اب ہی گھر بنانے کا وقت نہیں آیا ؟ یہ شہر دیگ ہے اَور ہم گوشت ہیں۔ 4 اِس لئے تْو اْن کے خلاف نبْوت کر۔ اَے اِبنِ بشر! نبْوت کر۔ 5 تب خْداوند کی رْوح مْجھ پر نازِل ہوئی۔ اَور اْس نے مْجھ سے کہا کہ تْو کہہ دے کہ خْداوند یْوں فرماتا ہے کہ۔اَے اِسرائیل کے گھرانے تْم ہی اِس طرح کہتے ہو (کیونکہ جو کْچھ تْم اپنے دِل میں سوچتے ہو مَیں اْسے جانتا ہْوں) ۔ 6 تْم نے اِس شہر میں بْہتوں کو قتل کردِیا ہے۔ اَور اْس کی سڑکو ں کو تْم نے مقتْولوں سے بھر دِیا ہے۔ 7 اِس لئے خْداوند خْدا یوں فرماتا ہے کہ اپنے جِن مقتْولوںکو تْم نے یرْوشلِیم کے درمیان ڈال دِیا ہے وہ گوشت ہیں ش اور دیگ یہی ہے ۔ لیکن تْمہیں مَیں اِس کے درمیان سے باہر نِکال دْوں گا۔ 8 خْداوند خْدا فرماتا ہے کہ تْم تلوار سےڈرتے ہو تو مَیں تلوار ہی کو تْم پر لاؤں گا۔ 9 اَور مَیں تْمہیں اِس میں سے نِکال دْوں گا۔اَور اَجنبیو ں کے ہاتھ میں دےدْوں گا۔اَور مَیں تْمہیں سزا دْوں گا ۔ 10 تْم تلوار ہی سے ہلاک ہوجاؤگے ۔ اَور مَیں اِسرائیل کی سرحَد پر تْمہاری عدالت کرْو ں گا۔ تو تْم جانو گے کہ مَیں ہی خْداوند ہْوں۔ 11 یہ تْمہارے لئے دیگ نہ ہو گی۔ اَور نہ ہی تْم اْس کے اندر کا گوشت ہو گے بلکہ مَیں اِسرائیل کی سرحَد پر تْمہاری عدالت کرْوں گا۔ 12 تو تم جانوگے کہ میں ہی خداوند ہوں۔ جس کے قوانین پر تْم نہیں چلے اَور جس کے احکام پر تْم نے عمل نہیں کیا۔بلکہ تْم نے اپنے آ س پاس کی قوموں کے حکموں پر عمل کیا ہے۔ 13 اَور جب مَیں نبْوت کر رہا تھا تو فلطیاہ بِن بنایا ہ مَر گیا۔تب مَیں مْنہ کے بل گِرا اَور بْلند آواز سے پْکار کر کہا کہ ہائے خْداوند خْدا کیا تْوبچے ہوئے اِسرائیلیوں کو بھی ختم کردے گا؟ 14 اسیروں کی بحالی تب خْداوند کا کلام مْجھ پر نازِل ہوا ۔ اس نے کہا کہ۔ 15 اَے اِبنِ بشر! تیرےبھائیوں یعنی تیری برادری بلکہ اِسرائیل کے پْورے گھرانے سے ہاں پْورے بقیے سے یرْوشلِیم کے باشندے کہتے ہیں کہ تْم خْداوند سے دْور چلے گئے ہو۔ یہ مْلک ہمیں مِیراث میں دِیا گیا ہے۔ 16 اِس لئے کہہ دے کہ مالِک خْداوند یْوں فرماتا ہے ۔ حالانکہ مَیں نے اْنہیں قوموںمیں دْور پھینک دِیا ہے اَور مْلکوںمیں اْنہیں تِتربِتر کردِیاہے ۔ تو بھی اْن مْلکوں میں جِن میں وہ آبسے ہیں کْچھ مدت تک اْن کے لئے مسکن رہوں گا۔ 17 پس کہہ دے کہ خْداوند خْدا یْوں فرماتا ہے ۔ کہ مَیں اْنہیں قوموں کے درمیان سے جمع کرْوں گا۔ اَور ان مْلکوں میں سے جہاں جہاں تْم تِتر بِتر ہوئے جمع کرْوں گا۔اَور اِسرائیل کی سَرزمین تْمہیں ْدوں گا۔ 18 اَور وہ وہاں آئیں گے۔ اَور اْس کی سب نفرتی اورمکرْوہ چیزوں کو اْن سے دْور کر دیں گے۔ 19 میں اْنہیں نیا دِل دْوں گا۔ اَور اْن کے باطن میں نئی رْوح ڈال دْوں گا۔اَور اْن کے بَدن میں سے پتھر کا دِل نِکال دْوں گا۔ اَور اْنہیں گوشت کا دِل دْوں گا۔ 20 تاکہ وہ میرے قوانِین پر چلیں اَور میرے حکموں کو مانیں اَور پر اْن عمل کریں۔تو وہ میری اْمت ہوں گے۔اَور میں اْن کا خْدا ہْوں گا۔ 21 لیکن وہ جِن کے دِل اپنی نفرتوں اور مکرّْوہ چیزوں کی پیروی کرتے ہیں۔مَیں اْن کی رَوِش کی سزا اْن پرلا ؤں گا۔یْوں خْداوند خْدا کا فرمان ہے۔ 22 تب کر ّْوبِیوں نے ا پنے پَر بْلند کئے اَور پہیے بھی اْن کے ساتھ تھے۔ اَور اِسرائیل کے خْدا کا جلال اْن پر اْوپر کی طرف تھا۔ 23 اَور خْداوند کا جلال شہر کے درمیان سے اْٹھا۔ اَور شہر کی مشرقی طرف کے پہاڑ پر جا ٹھہرا۔ 24 بعد اْس کے رْوح نے مْجھے اْٹھا یا۔ اَور خْدا کی رْوح کے ذریعہ سے رویا میں کسدیوں کے مْلک میں اسِیروں کے پاس پْہنچا دِیا۔ اَور جو رویا مَیں نے دیکھی تھی وہ مْجھ سے غائب ہو گئی۔ 25 اَور مَیں نے اسِیروں سے خْداوند کی وہ تمام باتیں بیان کردیں جو اْس نے مْجھ پر ظاہر کی تھی۔