1
خُداوند کا وہ کلام جو میکؔاہ موراشتی نے شاہان یہُودؔاہ یوتاؔم اَور آخزؔ اَور حِزقیؔاہ کے ایّام میں رُؤیا میں نازِل ہُوا۔
2
سامریہ اور یہوداہ کی سزا اَے تمام قومو سُنو۔اَے زمین اپنی معمُوری سمیت مُتوجّہ ہو۔مالِک خُداوند ہاں خُداوند اپنی مُقدّس ہَیکل سے تُم پر گواہی دینے کو ہَے۔
3
۔ کیو نکہ دیکھ خُداوند اپنے مَسکِن سے باہر آتا ہَے اَور نازِل ہو کر زمین کی اُونچی جگہوں کو پامال کر دے گا۔
4
۔اَور پہاڑ اُس کے نیچے پِگھل جائیں گے اَور وادیاں پھٹ جائیں گی۔جیسے موم آگ سے پِگھل جاتا ہَے اَور پانی کِنارے پر بہہ جاتا ہَے۔
5
یہ سب یَعقُوبؔ کی خطا اَور اِسرؔائیل کے گھرانے کی خطاؤں کا نتیجہ ہَے۔ یَعقُوبؔ کی خطا کیا ہَے؟ کیا سامؔریہ نہیں؟ اَور یہُودؔاہ کے گھرانے کی خطا کیا ہَے؟ کیا یرُوشلیِؔم نہیں؟
6
۔ اِس لئے مَیں سامؔریہ کو کھیت میں پتّھروں کے ڈھیر کی مانند اَور انگُوروں کے لگانے کی جگہ کی طرح کر دُوں گا اَور اُس کے پتّھروں کو وادی میں ڈھلکادُوں گا اَور اُس کی بُنیادوں کو نمُودار کر دُوں گا۔
7
۔ اَور اُس کی سب تراشی ہوئی مورتیں ریزہ ریزہ کی جائیں گی اور اُس کی تمام دولت آگ سے جلائی جائے گی۔ مَیں اُس کے سب بُتوں کو توڑ ڈالُوں گا کیونکہ فاحشہ کی اُجرت سے اُس نے یہ سب کُچھ پیدا کِیا ہے اَور وہ پِھر فاحشہ
8
اِس لئے مَیں ماتم اَور نوحہ کرُوں گا مَیں برہنہ اَور ننگا ہو کر پھرُوں گا ۔مَیں گیڈروں کی مانند چلّاؤں گا۔ ا۔ور شُتر مُرغوں کی طرح غُم کرُوں گا۔
9
۔ کیونکہ اُس کی کا زخم لا علاج ہَے۔ وہ یہُودؔاہ تک بھی آیا ہَے بلکہ میری اُمّت کے پھاٹک یعنی یرُوشلیِؔم تک پُہنچا ہَے۔
10
۔جاؔت میں یہ خبر نہ دو اَور آنسُو نہ بہاؤ۔ اَور بیت عفؔرہ میں خاک پر نہ لَوٹو۔
11
۔ اَے سفِؔیر کی رہنے والی۔ برہنہ اَور رُسوا ہو کر چلی جا۔ضانؔان کی رہنے والی نِکل نہیں سکتی۔ بیت اَیضِل کے ماتم کے باعِثِ قیام تُم سے لے لِیا جائے گا۔
12
۔ حا لانکہ ماروؔت کی رہنے والی نے بھلائی کی اِنتطاری کی۔ تو بھی خُداوند کی طرف سے یرُوشلیِؔم کے پھاٹک تک بَلا نازِ ل ہُوئی ہَے۔
13
۔اے لکِیؔس کی رہنے والی۔گھوڑے کو رتھ میں جوت اَور باد پا ہو جا تُو صیون کی بیٹی کے گُناہ کا آغاز ہُوئی۔کیونکہ اِسرؔائیل کے گُناہ تُجھ ہی میں پائے گئے۔
14
۔ اِس لئے تُو مورؔست جاؔت کو طلاق دے اَور اکذیؔب کے گھر شاہِ اِسرؔائیل کے لئے دغا باز ہوں گے۔
15
۔اَے ماریؔسہ کی رہنے والی ! میں تیرےپاس قبضہ کرنے والے لاؤں گا۔اَور اِسرؔائیل کی شوکت عَدُّلام تک آئے گی۔
16
۔ تب پیارے بچّوں کے لئے سر مُنڈا کر گنجی ہو جا۔گِدھ کی مانند بالکُل گنجی ہو جا کیونکہ وہ تیرے پاس سے اِسیر ہو کر چلے گئے ہَیں۔