1
۔ اور خُداوند نے نُوح سے کہا کہ تُو اپنے سارے گھرانا کے ساتھ کشتی میں داخل ہو۔ کیونکہ میَں نے تجھ ہی کو اِس پُشت میں راستباز پایا۔
2
۔ سب پاک جانوروں میں سے سات سات نَر اور مادہ۔ اور ناپاک جانوروں میں سے دو دو نَر اور مادہ لے ۔
3
۔ اور آسمان کے پرندوں میں سے بھی سات سات نر اور مادہ لےتاکہ تمام رُوئے زمین پر اُ ن کی نسل باقی رہے۔
4
۔ کیونکہ سات دِن کے بعد میَں زمین پر چالیس دِن اور چالیس رات تک پانی برساؤں گا ۔ اور ہر جاندار جِسے میَں نے بنایا، زمین پر سے مِٹا ڈالوں گا ۔
5
۔ اور نوُح نے جو کچھ خُداوند نے فرمایا تھا ۔ سب کچھ پُورا کر دِیا۔
6
۔ اور نوُح چھ سو برس کا تھا ۔ جب طوُفان کا پانی زمین پر آیا۔
7
۔ اور نوُح اور اُس کے بیٹے اور اُس کی بیوی اور اُس کے بیٹوں کی بیویاں اُس کے ساتھ طوُفان کے پانی سے بچنے کے لئے کشتی میں گئیں۔
8
۔ اور پاک اور ناپا ک جانوروں اور پرندوں اور زمین پر رینگنے والوں میں سے۔
9
۔ جوڑا جوڑا نَر اور مادہ جس طرح خُدا نے نوُح کو حکم دِیا تھا ۔ نوُح کے ساتھ کشتی میں داخل ہُوئے ۔
10
۔ اور سات دِن کے بعد طُوفان کا پانی زمین پر آگیا۔
11
۔ نوُح کی عمر کے چھ سو یں برس میں دوُسرے مہینے کی سترھویں تاریخ کو اُسی دِن اتھا ہ گہرائی کے تما م چشمے پھُوٹ نکلے اور آسمان کی تمام آبشاریں کھل گئیں ۔
12
۔ اور چالیس دِن اور چالیس را ت تک زمین پر بارش ہوتی رہی ۔
13
۔ اُسی دِن نوُح اور سم حام اور یافت نوُح کے بیٹے اور نوُح کی بیوی اور اُس کے بیٹوں کی تینوں بیویاں اُس کے ساتھ کشتی میں داخل ہوئیں ۔
14
۔ اور ہر ایک جانور اپنی قسم کے مطُابق یعنی سب مویشی اپنی اپنی قسم کے مطُابق اور ہر ایک جان جو زمین پر رینگتی ہے۔ اپنی قسم کے مطابق اور تمام پرندے اپنی اپنی قسم کے مطُابق اور ہر قسم کے اُڑنے والے ۔
15
۔ سب جن میں زندگی کا دم ہے ، جوڑا جوڑا نوُح کے پاس کشتی میں آئے۔
16
۔ جو اندر آئے سب جانداروں کے نَر مادہ تھے ۔جیسا کہ خُدا نے فرمایا تھا۔اور خُداونے نے اُسے باہر سے بند کیِا ۔
17
۔ اور طوُفان چالیس دِن زمین پر رہا ۔ اور پانی بڑھ گیا ۔ اور کشتی کو زمین پر سے اُوپر اُٹھایا۔
18
۔ اور پانی زمین پر بہت بڑھا اور بہت زیادہ ہؤا۔ اور کشتی پانی کے اُوپر چلتی تھی۔
19
۔ اور پانی زمین پر بہت ہی زیادہ بڑھ گیا۔ اور سب اُونچے پہاڑ جوکُل آسمان کے نیچے ہیں چھپ گئے ۔
20
۔ اور پندہ ہاتھ پانی اُن کے اُوپر چڑھا ۔ اور پہاڑ ڈوب گئے ۔
21
۔ اور سب جاندار جو زمین پر چلتے تھے ۔پرندے اور چرندے اور جنگلی جانور اور کیڑے مکوڑے جو زمین پر رینگتے تھے اور کل بنی نوع اِنسان مر گئے ۔
22
۔ سب جو زندگی کا دَم رکھتے تھے ۔ اور جو خشکی پر چلتے تھے مر گئے۔
23
۔ بلکہ ہر جاندار جو رُوئے زمین پر تھا مر مِٹا ۔ کیا اِنسان کیا حیوان کیا رینگنے والا جاندار کیا ہوا کا پرندہ یہ سب کے سب زمین پر سے مر مٹے ۔ اور فقط نوُح اور جو اُس کے ساتھ کشتی میں میں تھے باقی بچے۔
24
۔ اور پانی کا سیلاب ڈیڑھ سو دِن تک زمین پر رہا۔