باب

1 ۔موُسیٰ کا نغمہ نصُرت اُس وقت موُسی ٰ اور بنی اِسرائیل نے یہ نغمہ گایا اور بولے۔ میَں نغمہ گاؤں گا خُداوند جلال کے ساتھ فتحمند ہُؤا۔ دونوں۔ گھوڑوں اور رتھوں کو سمنُدر میں پھینک دِیا۔ 2 ۔میری طاقت اور قُوت خُداوند ہے ۔ وہ میرا مُخلص ٹھہرا۔ یہی میراخُداوند ہے میَں اُس کی ثنا کرُوں گا۔ میرے باپ کا خُدا یہی ہے ۔ میَں اُس کی حمد گاؤں گا۔ 3 ۔خُداوند جنگجُو ہے اُس کا نام خُداوند ہے۔ 4 ۔فرعُون کے رتھوں اور لشکروں کو بھی سمنُدر میں ڈال دِیا۔ اَور اُس کے چُنیدہ سردار بحرِ قُلزم میں غرق ہُوئے۔ 5 ۔بھنوروں نے اُنہیں چھُپا لیِا۔ پتّھر کی طرح گہراؤ میں وہ نیچے گئے۔ 6 ۔تیرا دہنا ہاتھ اے خُدا وند قُوت میں اعلیٰ ہے۔ تیرے دہنے ہاتھ نے اے خُدا وند دُشمن کو چُور کیِا۔ 7 ۔ اپنی بڑی عظمت سے تُو نے اپنے مخالفوں کو نیست ونابُود کر دِیا۔ تُو نے اپنا غضب نازِل کیِا۔ جو اُنہیں بھوسے کی طرح کھا گیا۔ 8 ۔تیرے قہر کے دم سے بہتا ہُوا پانی تودے کی طرح کھڑا ہُؤا۔ سمنُدر کے درمیان بھنوریں جم گئیں۔ 9 ۔دُشمن نے کہا۔ میَں پیچھا کرُوں گا۔ جا پکڑوں گا۔ غنیمت بانٹ لوُں گا۔ تو میَں اُن سے سیر ہُوں گا۔ اپنی تلوار میان سے کھینچوں گا۔ میرا ہاتھ اُنہیں لوُٹے گا۔ 10 ۔تُو نے اپنی ہوا بھیجی تو سمنُدر نے اُنہیں چھُپا لیِا۔ اَور سیسے کی طرح عظیم پانیوں میں وہ غرق ہُوئے۔ 11 ۔اَے خُداوندمعَبودوں میں کون تیری مانند ہے؟ کون تیری مانند جو قُدوسیت میں افضل ہے؟ ثنا خوانی میں رُعب والا اور مُعجزے کرنے والا ہے۔ 12 ۔تُو نے اپنا ہاتھ بڑھایا اور زمین اُنہیں نگل گئی۔ 13 ۔تُو نے اپنے کرم سے اپنی اُمت کی ہدایت کی جِسے تُونے چھڑایا۔ اپنی قُوت سے تُونے اُنہیں اپنے مقُد س مَسکن تک پہنچایا۔ 14 ۔قوموں نے سُنا اور کانپ اُٹھیں فلِسطین کے باشندوں کو خوف نے پکڑا۔ 15 ۔تب اِدوم کے سرداروں کو دہشت ہُوئی۔ موآب کے رئیسوں کو کپکپی لگی۔ کِنعان کے کل باشندے بےقرار ہُوئے۔ 16 ۔اُن پر خوف اور دہشت پڑگئی۔ تیرے بازو کی زور آوری کے سبب۔ وہ پتھر کی طرح بے حِس و حرکت ہُوئے جس وقت اَے خُداوند تیری اُمت پار گزُری ۔ جس وقت تیری اُمت جِسے تُو نے اپنا بنا لیِا ، پار گزری ۔ 17 ۔ تُو نے لا کر اُنہیں اپنی میِراث کے پہاڑ میں درخت کی طرح لگایا۔ اُس جگہ میں اَے خُداوند جو تُو نے رہنے کے لئے تیار کی ۔ اُس جائے مقدس میں اَے خُداوند جو تیرے ہاتھوں نے بنائی۔ 18 ۔خُداوند زمانے کے انجام تک اَبد الآباد سَلطنت کرے گا۔ 19 ۔جس وقت فرعُون کے گھوڑے اور رتھ اور سَوار سمنُدر میں گئے۔خُداوند نے سمنُدر کے پانی کو اُن پر لوٹایا۔ مگر بنی اِسرائیل سمنُدر کے بیچ میں خشک زمین پر چلے۔ 20 ۔تب ہارون کی بہن مریم نبیہ نے دَف ہاتھ میں لیِااَور سب عورتیں دَفوں کے ساتھ ناچتی ہُوئی اِس کے پیچھے نکلیں۔ 21 ۔اور مریم نے اُن کے گانے کے جواب میں گایا۔میَں نغمہ گاؤں گی خُداوند جلال کے ساتھ فتحمند ہُؤا۔ دونوں گھوڑوں اور رتھوں کو سمنُدر میں پھینک دِیا۔ 22 ۔ تب موُسیٰ نے اسرائیل کے ساتھ بحِر قُلزم سے کوُچ کیِا۔ اَور وہ شور کے بیِابان کی طرف چلے۔اور وہ تین دِن تک بیِابان میں چلتے رہےاور پانی نہ پایا۔ 23 ۔اور وہ مارہ میں پہنچے مگر اُس کا پانی نہ پی سکے۔ کیونکہ کڑوا تھا۔ اِس واسطے اُس کا نام مارہ رکھا۔ 24 ۔تب لوگ موُسیٰ پر کُڑکُڑائے اور کہا ہم کیا پیئیں؟ 25 ۔اُس نے خُداوند سے فریاد کی ۔ تو خُداوند نے اُسے ایک درخت دِکھایا۔ اُسے اُس نے پانی میں ڈالاتو وہ پانی میٹھا ہو گیا۔ وہاں اُس نے اُس کے لئے قوانین اور احکام بنائے اَور وہاں اُس نے اُس کا اِمتحان کیِا۔ 26 ۔اور فرمایا۔ اگر تُو اپنے خُداوند خُدا کی آواز سُنے۔ اَور جو کچھ اُس کے سامنے راست ہے کرے۔ اَور اُس کے احکام کی تابعداری کرے اور اُس کے سب قوانین کو مانے ۔ تو سب بیماریاں جو میَں نے مصریوں پر بھیجیں اُن میں سے تجھ پر کوئی نہ آئے گی ۔ کیونکہ میَں خُداوند تجھے صحت دینے والا ہُوں۔ 27 ۔ تب وہ ایلیم میں آئے ۔ وہاں پر پانی کے بارہ چشمے اَور ستر کھجور کے درخت تھے ۔ وہاں اُنہوں نے پانی پر ڈیرا کیِا۔