باب

1 یوم کفَارہ اورخُداوند نے موسیٰ سے کلام کیابعد اس کے کہ ہارون کے دوبیٹے خُدواند کے سامنے نذرلائے اورمر گئے ۔ 2 توخداوند نے موسیٰ کو فرمایا کہ اپنے بھائی ہارون سے کہہ کہ ہر وقت پاک ترین جگہ میں پردہ کے اندرسرپوش کے پاس جو صندوق پر ہے نہ آئے تاکہ مرنہ جائے ۔کیونکہ میں بادل میں سرپوش کے اوپر ظاہر ہوں گا۔ 3 ہارون پاک ترین جگہ کے اندر یوں آئے کہ پہلے ایک بچھڑاخطا کی قربانی کے لئے اورایک مینڈھاسوختنی قربانی کے لئے گزرانے 4 وہ پاک کتان کاکرتہ پہنے اوراس کے بدن پرکتَان کاپاجامہ ہو۔اورکتَان کے کمر بند سے اس کی کمر بند ھی ہو۔اوراورسر پر کتَانی عمامہ باندھے ۔یہ مقدس کپڑے ہیں ۔وہ اپنا بدن پانی سے دھوئے اورانہیں پہنے۔ 5 اوربنی اسرئیل کی جماعت سے دوبکرے خطا کی قربانی کے لئے اورایک مینڈھا سوختنی قُربانی کے لئے لے ۔ 6 تب ہارون خطا کابچھڑاجو اس کے اپنے لئے ہے چڑھائے اوراپنے لئے اوراپنے گھر کے لئے کفارہ دے ۔ 7 تب دونوں بکروں کو لے اورانہیں خیَمہ اجتماع کے دروازہ پر خُداوند کے سامنے کھڑاکر ے ۔ 8 اورہاورن ان دونوں پرقُرعہ ڈالے ایک خداوند کے لئے اوردوسراعزازیل کے لئے 9 توجس بکرے پرخُداوند کے لئے قُرعہ پڑاہارون اسے خطا کی قربانی کے طور پرچڑھائے۔ 10 اورجس بکرے پر عزازیل کاقُرعہ پڑا ۔اسے خدواند کےسامنے زندہ کھڑا کرے تاکہ اس سے کفّارہ دیاجائے ۔اور اسے عزازیل کے لئے بیابان میں بھیج دے ۔ 11 اورہارون خطا کے بچھڑے کو جو اُس کے اپنے واسطے ہے چڑھائے ۔اوراپنے لئے اوراپنے گھر کے لئے کفّارہ دے اورخطا کے اپنے بچھڑےکو ذبح کرے 12 تب ایک بخوردان لے کر اسے اس آگ کے انگاروں سے بھرے جو خداوند کے سامنے مذبح پرہے اوراپنی دونوں مٹھیاں خّوشبودار کو ٹے ہوئے بخور سے بھرلے ۔اورپردہ کے اندر داخل ہو۔ 13 اوروہ بخور خُداوند کے سامنے آگ پرڈالے ۔یہاں تک کہ بخور کادُھواں سرپوش کو جو صندوق شہادت کے اوپر ہے چھپادے تاکہ نہ مرے 14 تب بچھڑے کے خون میں سے لے ۔اوراپنی انگلی سے سرپوش پر مشرق کی طرف چھڑکے۔اورخون میں سے سات دفعہ اپنی انگلی سے سرپوش کے آگے چھڑکے۔ 15 تب خطا کے بکرے کو جو قوم کے لئے ہے ذبح کرے اوراس کا خون لے کر پردہ کے اند ر داخل ہو۔اور اس سے ایسا کرے جیسا بچھڑےکے لئے کیاتھا۔اسے سرپوش پر اوراس کے آگے چھڑکے ۔ 16 اوروہ مقدس کے لئے بنی اسرائیل کی نجاستوں اوران کے قصُوروں اوران کے گناہوں کے باعث کفارہ دے ۔اور خیمہ اجتماع کے لئے بھی جو ان کی نجاستوں کے درمیان ان کے بیچ میں قائم کیاگیاہے ایسا ہی کرے ۔ 17 اور خیمہ اجتماع کے اندر کو ئی نہ ہو ۔جس وقت سے کہ وہ داخل ہو ۔کہ مقدس کفارہ دے ۔اس وقت تک کہ وہ باہر نہ نکلے ۔کہ اپنے لئے اوراپنے گھر کے لئے اوراسرائیل کی ساری جماعت کے لئے کفارہ دے ۔ 18 تب وہ نکل کر مذبح کے پاس جو خُداوند کے آگے ہے آئے ۔اوراس کے لئے کفارہ دے ۔اوربچھڑے کے خوُن اوربکرے کے خون میں سے لے کر مذبح کے سینگوں پر چاروں طرف لگائے۔ 19 اور اپنی اُنگلی سے اس پر سات دفعہ خون چھڑکے اور اسے پاک کرے ۔اوربنی اسرائیل کی نجاست سے اسے مقدس کرے ۔ 20 اور جب وہ مقدس اور خیمہ اجتماع اور مذبح کا کفارہ دے چکے توزندہ بکرے کو قریب لائے۔ 21 اورہارون اس کے سر پراپنے دونوں ہاتھ رکھے اوربنی اسرائیل کے سب گناہوں اور تقصیروں اورخطاوں کاا س پراِقرار کرے ۔اوربکرے کے سر پر انہیں رکھے ۔تب اسے ایک مقررشدہ مرد کے ہاتھوں بیابان میں بھیج دے 22 اوربکرااس کے سارے گناہ اٹھا کر ویران زمین کو لے جائے گا۔تب وہ بکرے کو بیابان میں چھوڑ دے ۔ 23 تب ہارون خیمہ اجتماع کے اندر آئے ۔اور کتَانی کپڑے جو ا س نےمقدس میں داخل ہوتے وقت پہنے تھے اتارے ۔اورانہیں وہاں چھوڑے ۔ 24 تب پاک جگہ میں اپنا بدن پانی سے دھوئے ااوراپنے اپنے کپڑے پہنے اور باہر نکلے ۔تب اپنی سوختنی قربانی اورقوم کی سوختنی قربانی گزرانے اور اپنے لئے اورقوم کے لئے کفارہ دے۔ 25 اورخطا کی چربی مذبح پر جلائے۔ 26 اوروہ جس نے عزازیل کابکر اچھوڑا۔واپنے کپڑے دھوئے اورپانی سے غسل کرے ۔اوربعد اس کے خیمہ گاہ میں داخل ہو۔ 27 اورخطا کابچھڑااورخطا کابکراجن کاخون کفارہ کے لئے مقدس میں داخل کیاگیا۔انہیں خیمہ گاہ سے باہر لے جائیں ۔اوران کی کھالیں اوران کاگوشت اوران کی آلائش آگ سے جلائی جائے ۔ 28 اوروہ جس نے انہیں جلا یا اپنے کپڑے دھوئے اوراپنا بدن پانی دھوئے اوراس کے بعد خیمہ گاہ میں داخل ہو۔ 29 یہ تمہارے لئے ابدی فرض ہوگاکہ ساتویں مہینے کی دسویں تاریخ کو تم میں سے ہرایک کیادیسی کیا پردیسی نفس کشی کرے اورکوئی کام نہ کرو۔ 30 کیونکہ اس روز تمہاری پاکیزگی کے لئے تمہارے واسطے کفارہ دیاجائے گا۔تب تم اپنے سارے گناہوں سے خُداوند کے آگے پاک ہو جاؤ گے۔ 31 یہ تمہارے لئے خاص آرام کاسبت ہوگا۔اس دن تم نفس کشی کرو یہ ابدی فرض ہوگا۔ 32 اورکاہن جو ممسُوح ہے اورجس کے ہاتھوں کی تقدیس کی گئی ہےکہ اپنے باپ کی جگہ کہانت کا کام کرے ۔کفارہ دے گااورکتانی کپڑے یعنی مقدس کپڑے پہنے گا۔ 33 اوروہ مقَدس کے لئےاور خیمہ اجتماع کے لئے اورمذبح کے لئے اورکاہن کے لئے اورساری قوم کے لئے کفارہ دے گا۔ 34 یہ تمہارے لئے ابدی فرض ہوگاکہ بنی اِسرائیل کے سب گناہوں کے لئے سال میں ایک سال میں ایک دفعہ کفارہ دیاجائے۔سوجیسا خُداوند نے موسیٰ کو حکم دیا۔اُس نے کیِا۔