1
۔ مُبارک ہَے وہ آدمی
جو شریروں کی صلاح پر نہیں چلتا
اَور خطا کاروں کی راہ میں قدم نہیں رکھتا
اَور ٹھٹھّا بازوں کی مجلس ہی میں بیٹھتا ہَے۔
2
۔ بلکہ جس کی خوشنودی خُداوند کی شریعت میں ہَے
اَور جو دِن رات اُسی کی شریعت پر دھیان لگاتا ہَے۔
3
۔ وہ اُس درخت کی مانند ہَے
جو پانی کی نہروں کے پاس لگایا گیا ہَے
جو اپنے وقت پر پھَل دیتا ہَے
جس کے پتّے نہیں مُر جھاتے
جو کُچھ وہ کرتا ہَے۔ کامیاب ہوتا ہَے۔
4
۔ شریر ایسے نہیں ۔ ہرگز ایسے نہیں
بلکہ وہ بھُو سے کی مانند ہَیں جِسے ہَوا اُڑا لے جاتی ہَے۔
5
۔ اِس لئے شریر عدالت میں قائم نہ رہیں گے
اَور نہ خطا کار صادِقوں کی جماعت ہی میں
6
۔ کیونکہ خُداوند صداقوں کی راہ پہچانتا ہَے
پر شریر وں کی راہ نابُود ہو جائے گی۔